ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی شہزادہ ولید بن طلال نے کہا ہے میں ہفتے میں دو دن روزہ ضرور رکھتاہوں۔رہائی کے بعد بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے سبزیاں بہت پسندہیں۔ اپنی زندگی کے انتہائی اہم پہلو سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ میں ایک لمبے عرصے سے ہفتے میں پیر اور جمعرات کا روزہ رکھتا ہوں اور اللہ کی قربت کے لیے دوسروں کو بھی ہفتے میں دو دن روزہ رکھنا چاہیے۔
شہزادہ ولید بن طلال نے واضح کیا ہےکہ حکومت کے ساتھ انکے تعلقات بہت اچھے ہیں۔ وہ ولی عہد کی تمام پالیسیوں کی حمایت کرتے ہیں۔ ہم سب وطن عزیز، بادشاہ اور ولی عہد کے تابع دار ہیں۔ اس میں کسی کو کسی طرح کا کوئی شک نہیں ہوناچاہئے۔واضح رہے کہ سعودی شہزادہ ولید بن طلال کو پچھلے ہی ہفتے ایک ڈیل کے نیتجے میں رہا کیا گیا تھا ۔لیکن وہ ابھی بھی اپنے گھر میں نظر بند ہیں۔