خانہ کعبہ کے غلاف کا ایک ٹکڑا کتنے لاکھ ڈالر میں نیلام ہوا؟ جان کر حیران رہ جائیں گے

6  جولائی  2019

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پناہ گزین بچوں کی تعلیم کیلئے خانہ کعبہ کا ایک سو سال سے زائد قدیم غلاف کا ٹکڑا پانچ لاکھ 72 ہزار ڈالر میں فروخت کردیا گیا۔پناہ گزین بچوں کی تعلیمی ضروریات خصوصاً کتابیں فراہم کرنے کے لیے دبئی میں شروع کی گئی مہم “ریڈنگ نیشن” کے سلسلے میں ہونے والی

نیلامی میں ایک کروڑ ڈالر سے زائد کی رقم جمع کر لی گئی ہے۔رواں ہفتے ہونے والی نیلامی میں خانہ کعبہ کا ایک سو سال سے زائد قدیم غلاف کا ٹکڑا پانچ لاکھ 72 ہزار ڈالر میں فروخت کیا گیا۔سونے اور چاندی کے تاروں سے کڑھائی کے کام والا یہ غلاف دبئی کے بادشاہ شیخ محمد بن راشد المکتوم کی ذاتی ملکیت میں تھا۔نیلامی میں برصغیر کے مغل دور کا ایک اور سترہویں صدی عیسوی کا ایک قرآن کے قلمی نسخے بھی رکھے گئے تھے اور ان میں سے ہر ایک کے لیے 68 ہزار ڈالر پیش کیے گئے۔گاڑیوں کی دبئی کی منفرد نمبر پلیٹس 70 لاکھ ڈالرز میں فروخت کی گئیں۔ریڈنگ نیشن مہم کا آغاز ماہ رمضان میں دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی طرف سے کیا گیا جس میں 73 لاکھ کتابیں عطیہ کرنے کے علاوہ عرب ممالک اور پناہ گزین کیموں میں دو ہزار سکول اور لائبریریاں قائم کرنے کے لیے رقم جمع کرنا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…