بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

زمین کن تین طریقوں سے تباہ ہو سکتی ہے ؟ ماہرین کے حیرت انگیز انکشافات

datetime 28  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اس کائینات میں جس چیز کا بھی وجود موجودہے اس کاایک نہ ایک دن خاتمہ ضروری ہے۔زمین کے خاتمے کے حوالے سے اکثر وبیشتر پیشگوئیاں اورتحقیقات سامنے آتی رہتی ہے۔بلیک ہول ایسے مرتے ہوئے ستارے کو کہتے ہیں جس کی کشش ثقل اتنی طاقتور ہوتی ہے۔

خود اس سے روشنی باہر خارج نہیں ہو پاتی اور وہ باہر سے ایک سیاہ دائرے کی مانند نظر آتے ہیں ،سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ ممکن نہیں لیکن اگر ہماری زمین کسی طرح بلیک ہول میں گر جائے تو اس کا خاتمہ تین طرح سے ہو سکے گا ۔پہلے نظریے کے مطابق کہ درخت ،پہاڑ عمارتیں او ر خود ہم سویوں کی طرح کھینچ کر بہت لمبے ہو جائیں گے۔اگر کسی بلیک ہول میں کسی انسان پاؤں کی طرف سے اندر جائے تو پاؤں لمبے ہو جائیں گے اور بازو بھی کھینچنے لگیں گے لیکن یہ صرف چند سیکنڈ کیلئے ہی ہوگا اسکے بعد وہ ہلاک ہوجائے گا اور اسی طرح زمین سمیت تمام اشیا لمبے ریشوں کی طرح ہوجائیں گی پھر تمام مادہ بلیک ہول کے کنارے ( ایونٹ ہورائزن) پر جمع ہوکر دہکنے لگے گا اور شدید روشنی خارج ہوگی جبکہ بلیک ہول کے اندر مکمل تاریکی ہوگی۔دوسرے نظریے کے مطابق یہ بھی ہوسکتا ہے کہ بلیک ہول کے قریب جو بھی مادہ جائے وہ اس کی سطح پر جمع ہوکر دہکنا شروع ہوجائے اور یہ عمل کھنچنے سے پہلے بھی ہوسکتا ہے اور یوں بلیک ہول کے کنارے سے شدید روشنی اور ریڈی ایشن ( اشعاع) خارج ہوں گی۔تیسرے نظریے کے مطابق یہ بھی ہوسکتا ہے کہ خاص قسم کے بلیک ہولز سے ٹکرانے کے بعد مادہ اور دیگر اشیا تباہ نہیں ہوں گی بلکہ ان کی ایک ناقص نقل ( کاپی ) بن جائے گی جو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے وہاں موجود رہیں گی اور اسے ماہرین مادے کا ہولوگرام کہتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…