جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

ہر ہفتے ہم کتنا پلاسٹک کھا رہے ہیں؟ ہوشربا انکشافات سامنے آگئے

datetime 27  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پلاسٹک کا استعمال نہ صرف ہماری روزمرہ زندگی میں بڑھ رہا ہے بلکہ اس کے ذرات ہماری خوراک میں بھی شامل ہو رہے ہیں۔ایک نئی تحقیق کے مطابق ہم سات دن میں ایک اے ٹی ایم کارڈ کے برابر پلاسٹک ہضم کر رہے ہیں جس کا وزن پانچ گرام بنتا ہے۔ہماری خوراک اور مشروبات میں پلاسٹک کے انتہائی باریک ذرات شامل ہوتے ہیں جن کا مجموعی وزن ایک ہفتے میں سو گرام کے

20ویں حصے تک پہنچ جاتا ہے۔آسٹریلوی یونیورسٹی کی تازہ تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ ہمارا معدہ سات دن میں اوسطاً پلاسٹک کے 2000ذرات ہضم کرتا ہے۔ یہ ذرات کچھ کمپنیوں کے ٹوتھ پیسٹ، کپڑوں میں استعمال ہونے والے پلاسٹک اور فضا سے ہماری خوارک میں شامل ہوتے ہیں۔سمندر اور دیگر آبی ذخائر میں پھینکا جانے والے پلاسٹک مچھلیوں اور آبی مخلوق کی خوراک بنتا ہے جسے بعد ازاں انسان استعمال کرتے ہیں۔علاوہ ازیں روزانہ کی بنیاد پر استعمال ہونے والے کولڈ ڈرنکس، الکوحل اور سمندری نمک میں بھی پلاسٹک کے باریک ذرات شامل ہوتے ہیں۔جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے بنائی گئی عالمی تنظیم ڈبلیو ڈبلیو ایف نے پلاسٹک کے بغیر قدرتی ماحول کے عنوان سے ایک تحقیق شائع جس کا مقصد یہ پتہ چلانا تھا کہ پلاسٹک کس طرح ماحول سے انسانی خوراک کا حصہ بنتا ہے۔مذکورہ تنظیم نے اپنی تحقیق میں بتایا کہ انسان اوسطا ہفتے میں پلاسٹک کے 1769 ذرات صرف پانی کے ذریعے اپنے نظام انہضام میں داخل کرتا ہے اور اس کی شرح ممالک کے لحاظ سے کم یا زیادہ ہوسکتی ہے۔رواں ماہ شائع ہونے والی ایک اور تحقیق کے مطابق امریکہ میں لوگ سالانہ 74 ہزار سے ایک لاکھ 21 ہزار کے درمیان پلاسٹک کے ذرات خوارک، ہوا اور پانی کے ساتھ اپنے اندر لے جاتے ہیں۔امریکہ میں جولوگ بوتل کا پانی استعمال کرتے ہیں وہ ایک سال میں تقریبا 90 ہزار ذرات اپنے معدے میں ڈالتے ہیں۔اس ضمن ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ انسانی صحت پرپلاسٹک کے مضر اثرات مرتب ہو رہے ہیں جن کا صحیح اندازہ لگانا مشکل ہے۔ پلاسٹک بنیادی طور پر نقصان دہ نہیں ہے لیکن انسانی صحت پر اس کے اثرات کا ٹھیک اندازہ لگانے کے لیے مزید تحقیق کرنے کی ضرورت ہے۔ڈبلیو ڈبلیو ایف کے مطابق ہمیں اپنی خوراک پلاسٹک سے پاک بنانے کے لیے ہنگامی

بنیادوں پر اقدامات کرنا ہوں گے۔ڈبلیو ڈبلیو ایف کے مطابق پلاسٹک کا استعمال کم سے کم کرنے کے لیے ہمیں پیداوار کم کرنی پڑے گی۔ دنیا میں سالانہ تین کروڑ30 لاکھ میٹرک ٹن پلاسٹک پیدا ہوتا ہے اور 2050 تک یہ مقدار تین گنا بڑھ جائے گی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…