آسان پہیلی کا مشکل جواب تلاش کریں

28  اپریل‬‮  2019

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)انٹرنیٹ صارفین کی ذہانت کو جانچنے کے لیے نت نئی پہیلیاں سامنے آتی ہیں اسی طرح ایک اور تصویر شیئر کر کے صارفین کو چیلنج دیا گیا ہے کہ وہ درست جواب تلاش کریں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر مختلف لوگوں کی جانب سے نت نئی پہلیاں شیئر کی جاتی ہیں کیونکہ صارفین اُن کے جواب بہت دلچسپی کے ساتھ تلاش کرتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی بعض

تصاویر بظاہر تو بہت آسان دکھائی دیتی ہیں مگر جب انہیں حل کرنے یا جواب تلاش کرنے کے لیے بیٹھا جائے تو صارفین سرپکڑ لیتے ہیں۔ یہ بھی تلاش کریں: آسان مگر مشکل پہیلی، کون سی بلی جوس پی سکے گی؟ جواب تلاش کریں اسی طرح ایک نئی تصویری پہیلی سامنے آئی جس میں صارفین کو چیلنج دیا گیا ہے کہ وہ جواب تلاش کریں کون سا کپ چائے سے بھرے گا۔ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اوپر کیتلی اور نیچے 7 کپ رکھ ہوئے ہیں جن کی طرف مختلف راستے جارہے ہیں، صارفین کو چیلنج دیا گیا ہے کہ وہ بتائیں کون سے کپ میں پہلے چائے بھر جائے گی؟ تصویر کو غور سے دیکھیں اور ذہین ہیں تو ایک منٹ کے اندر درست جواب تلاش کریں یقینی طور پر آپ بھی تصویر یکھنے کے بعد درست جواب تلاش کرنے کے لیے راستے دیکھ رہے ہوں گے اور خیال ہوگا کہ فلاں نمبر کپ تک چائے پہلے پہنچ جائے گی۔ کیا آپ نے درست جواب تلاش کیا؟ اگر نہیں تو نیچے والی تصویر کو ایک بار پھر غور سے دیکھیں۔ اب تک انٹرنیٹ پر شیئر ہونے والی پہیلیوں میں یہ واحد پہیلی ہے کہ جس کا کوئی جواب نہیں کیونکہ نیچے جانے والے راستے یا تو بند ہیں یا پھر کھلے ہیں اس لیے کسی بھی کپ میں چائے نہیں پہنچ سکتی، تمام نقائص کو سرخ رنگ سے دکھایا گیا ہے۔ اسے بھی تلاش کریں: کون سا گلاس دودھ سے پہلے بھرے گا؟ جواب تلاش کریں کیا آپ درست جواب تلاش کرنے میں کامیاب ہوئے تھے، کمنٹس میں ضرور بتائیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…