جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

فرانس میں کتوں کے زیادہ بھونکنے پر مالک پر جرمانہ ہوگا

datetime 9  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس میں کتوں کے بھونکنے پر پابندی عائد کردی گئی، کتے کے زیادہ بھونکنے کی صورت میں مالک کو جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ناردرن فرانس کے میئر کتوں کے زیادہ بھونکنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کتا زیادہ

بھونکتا پایا گیا تو مالک کے خلاف جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ فرانس کے میئر کے اس اقدام کو تنظیم اینی مل فریڈم کی جانب سے سراہا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ میئر کی جانب سے کیے جانے والے اقدام کی حمایت کرتے ہیں۔ میئر فرانس جین پیری ایسٹن کی جانب سے کہا گیا ہے مالک اپنے پالتو کتوں کے بھونکنے پر نظر رکھیں تاکہ کوئی دوسرا شہری کی نیند میں خلل پیدا نہ ہو بصورت دیگر 60 سے 68 یورو جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ فرانس کے میئر نے واضح کیا کہ یہ پابندی کتوں پر عائد نہیں کی گئی ہے نہ ہی پالتو جانور کے پالنے پر جرمانہ ہوگا صرف زیادہ بھونکنے پر کتوں کے مالک کو جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ جین پیری ایسٹن نے کہا کہ یہ قصبہ کتوں کے خلاف نہیں ہے لیکن جب آپ انہیں پالنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو ان کی تربیت بھی کریں۔ اسی ماہ کے شروع میں مقامی کونسل کی منظوری سے جاری کیے گئے حکم نامے کے مطابق مالک کے کسی قریبی دکان میں جانے کی صورت میں کتوں کو بند جگہوں پر چھوڑ کر جانے سے بھی منع کیا گیا ہے۔ شکایت کی صورت میں مالک کو ہر صورت جرمانہ ادا کرنا ہوگا، یہ حکم نامہ ایک رہائشی عورت کے خلاف گاؤں والوں کی شکایت کے بعد کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ آسٹریلیا کا گولڈن ریئریور نسل کا چارلی نامی کتا سب سے اونچا بھونکنے کا عالمی ریکارڈ رکھتا ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…