منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

بھولنے کی عادت : نوجوان نے کلائی پر شناختی کارڈ بنوا لیا

datetime 26  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہنوئی(مانیٹرنگ ڈیسک) اپنا شناختی کارڈ نمبر بھول جانے کی عادت میں مبتلا نوجوان نے تصویر سمیت پورا شناختی کارڈ ہی اپنے بازو پر ٹیٹو کے ذریعے گُدوا لیا۔ دیگر ممالک کی طرح ویت نام میں بھی سگریٹ خریدنے، شراب نوشی اور نائٹ کلب میں جانے کیلئے شناختی کارڈ کی ضرورت ہوتی ہے۔

نوجوان نے پورا شناختی کارڈ ہی اپنے بازو کے اندرونی حصے میں ٹیٹو کی شکل میں بنوا لیا ہے۔ ہوچی من سٹی کے رہائشی اس نوجوان کی تصاویر اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ وہ کئی بار اپنا شناختی کارڈ گھر بھول گیا اور نائٹ کلب میں اس کا داخلہ روک دیا گیا کیونکہ وہ خود کو قانونی طور پر 18 برس کا ثابت نہیں کرسکا تھا، اس کے بعد حتمی طور پر اس نے شناختی کارڈ کو بدن کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا۔وہ ایک ٹیٹو کی دکان پر گیا اور بھاری رقم کے بدلے اس نے ٹیٹو گدوا لیا جو کلائی کے اندرونی حصے پر نمایاں ہے۔ لوگوں نے ٹیٹو پر تنقید کرتے ہوئے اسے غیرمعیاری اور بدصورت قرار دیا ہے۔ ٹیٹو بنانے والے نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اس نے خود زندگی میں پہلی مرتبہ کسی کے جسم پر اس کا شناختی کارڈ گودا ہے جو عجیب بات ہے، مجھے نوجوان کے جسم پر یہ ٹیٹو بنانے میں ایک گھنٹہ لگا۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…