پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

لال بیگوں کی محبت میں گرفتار نوجوان

datetime 31  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک) لال بیگوں سے محبت کرنے والے جاپانی نوجوان کا کہنا ہے کہ اُسے کاکروچز سے بہت پیار ہے اور وہ ان کے بغیر نہیں رہ سکتا۔ اسٹاریٹکس ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یوتا شینوہارا نامی 25 سالہ نوجوان لال بیگوں سے نہ صرف محبت کرتا ہے بلکہ وہ

ہر وقت انہیں اپنے ساتھ بھی رکھتا ہے اور جب وہ مرجاتے ہیں تو انہیں پکا کر کھا جاتا ہے۔ شینو کا کہنا تھا کہ ’ایک لال بیگ جس کا نام لیزا رکھا وہ میرے ساتھ ڈیڑھ سال تک رہا، میں اُس کے ساتھ بہت خوش رہتا اور بہت ساری باتیں کرتا تھا کیونکہ میرا یقین تھا کہ وہ میری باتوں کو غور سے سُنتی ہے‘۔ جاپانی نوجوان کا کہنا تھا کہ لیزا اپنے ڈنگ ہلا کر میری باتوں کا جواب بھی دیتی تھی، ایک روز اُس کی طبیعت خراب ہوئی اور میں نے اُسے دوائی کھلائی مگر وہ زندہ نہ رہ سکی۔ یوتا شینو ہارا کا کہنا تھا کہ لیزا وہ پہلا لال بیگ تھا جس سے میں نے دوستی کی اور مرنے کے بعد اُسے پکا کر کھایا، اب مجھے محسوس ہوتا ہے وہ میرے دل اور جسم کے ایک حصے میں زندہ ہے‘۔ نوجوان نے دعویٰ کیا کہ لیزا میری پہلی محبت تھی، اُس کے بچھڑنے کے بعد مجھے دیگر لال بیگوں سے بہت زیادہ لگاؤ اور محبت ہوگئی اب تک میری متعدد کاکروچوں سے دوستی ہوچکی ہے۔ یوتا کا مزید کہنا تھا کہ جس لال بیگ سے مجھے لگاؤ ہوجائے تو پھر اُسے میں ہر جگہ اپنے ساتھ لے کر جاتا ہوں، لوگوں کو شاید لال بیگوں سے کراہیت آتی ہے اس لیے وہ مجھ سے بہت دور رہتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…