نانجنگ (آئی این پی )دنیا میں کسی پل کو شاید اتنی اہمیت حاصل ہوئی ہو جتنی اہمیت نانجنگ کے دریائے یانگٹ زی پل کو حاصل ہوئی ہے ، یہ پل نصف صدی پہلے تعمیر کیا گیا تھا اور یہ وہ دور تھا جب چین ابھی ٹیکنالوجی کے حساب سے ترقیافتہ ممالک کی صف میں شامل نہیں ہوا تھا ، اس کے باوجود ماہرین نے اس پل کی تعمیر کر کے یہ ثابت کر دیا کہ وہ محیرالعقول کا رنامے سرانجام دینے کی اہمیت رکھتے ہیں ، اس پل کی تعمیر انجنیئرنگ کی تاریخ کا ایک بڑا کارنامہ اور چینی قوم کے لئے باعث فخرتھا ،
یہ پہلا جدید برج تھا جو کسی دریا پر چینی انجنیئرز اور ماہرین نے تعمیر کیا تھا ، چینی سکولوں کی درسی کتابوں میں بھی اس کا ذکر بڑے فخر سے کیا جاتا ہے ، چنانچہ یہ پل سیاحوں کیلئے بڑی کشش رکھتا تھا تا ہم 1968ء میں تعمیر کردہ اس پل میں اب کہیں کہیں دراڑیں پڑ گئی تھیں چنانچہ چینی حکومت نے اس کی مرمت اور تزئین و آرائش کا منصوبہ شروع کیا ، یہ منصوبہ 1.1ارب یوآن( 160ملین امریکی ڈالر ) کی لاگت سے 27مہینوں میں مکمل کیا جارہا ہے اور اب بھی روزانہ سینکڑوں سیا ح اس کو دیکھنے کیلئے آتے ہیں