دنیا کا خوبصورت ترین کتا مرگیا، مالک افسردہ

24  جنوری‬‮  2019

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیاسے دنیا کے خوبصورت ترین کتے کا اعزاز حاصل کرنے والا ’بوو‘ اچانک بیماری کی وجہ سے مر گیا ، اُس کے بچھڑنے پر مالک نے جذباتی پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔ تفصیلات کے مطابق ’بوو‘ اور اُس کے ساتھی ’نیٹیزنس‘ کے نام کا مالک نے فیس بک پر پیج بنایا جس کو 16 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے پسند کیا اور اب یہ ویریفائیڈ ہوچکا ہے۔

مالک نے جمعہ 18 جنوری کو ایک جذباتی پوسٹ کے ذریعے کتے کی موت کا اعلان کیا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ ’بوو ہم سب تم سے بہت پیار کرتے ہیں اور تمھیں ہمیشہ رکھیں گے، ایک روز ہم پھر ملیں گے اور پھر مل کر ویسے ہی تفریح کریں گے جیسے کرتے تھے‘۔ فیس بک صارفین نے کتے کی اچانک موت پر افسوس کا اظہار کیا جبکہ اُس کے ساتھی سے تعزیت بھی کی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مالک نے بتایا کہ ’میں بڈڈی کی موت کے بعد بوو کو 2006 میں خریدکر گھر لایا اور پھر یہ دل سے بہت قریب ہوگیا، ہمارے درمیان بہت کم عرصے میں گہری دوستی ہوئی اس لیے بوو کے مرنے پر مجھے صدمہ پہنچا‘۔ اُن کا کہنا تھا کہ ’ہم اب ایک دوسرے سے پھر ملیں گے اور مجھے یقین ہے کہ اُس کے بعد ہم سب مل کر اچھی سی زندگی گزاریں گے‘۔ اس پوسٹ کو اب تک 91 ہزار سے زائد صارفین شیئر جبکہ 55 ہزار نے پسند اور 56 ہزار نے اس پر تبصرے کیے۔ اکثر صارفین نے مالک اور بوو کے ساتھی سے تعزیت کی۔ مالک نے پوسٹ کے ساتھ بوو کی یادگار تصاویر بھی شیئر کیں جو بہت ہی خوبصورت ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…