منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

اس وقت آپ کا کیا حال ہوگا جب آپ واش روم کا رخ کریں اور ٹوائلٹ سیٹ میں ایک بن بلایا مہمان آپ کو ‘خوش آمدید’ کہنے کے لیے بیٹھا ہو

datetime 21  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسبین (مانیٹرنگ ڈیسک) اس وقت آپ کا کیا حال ہوگا جب آپ واش روم کا رخ کریں اور ٹوائلٹ سیٹ میں ایک بن بلایا مہمان آپ کو ‘خوش آمدید’ کہنے کے لیے بیٹھا ہو اور ایسا لگے جیسے حملہ ہی کرنے والا ہے؟ ایسا ہی کچھ آسٹریلین شہر برسبین کے ایک رہائشی کے ساتھ ہواجس نے ایک کافی بڑے کارپٹ پائیتھان کو کموڈ کے اندر تیرتے دیکھا۔ پانی کے اندر تیرنے والے اس سانپ نے

کچھ ایسی پوزیشن بنارکھی تھی جیسے چھلانگ لگا کر حملہ کردے گا۔ سانپ پکڑنے والے ادارے برسبین اسنیک کیچر کے لیے کام کرنے والے اسٹیورٹ لالور کو صبح 6 بج کر 45 منٹ پر خوفزدہ رہائشی کی کال ملی جس نے درخواست کہ اس کے واش روم سے اس زہریلے جاندار کو نکالا جائے۔ اسٹیورٹ کے مطابق ‘ اس رہائشی نے اس لیے کال کی تاکہ ہم سانپ نکال سکیں اور وہ سکون سے واش روم کو استعمال کرسکے’۔ اس قسم کے سانپ ریاست کوئنزلینڈ میں بہت زیادہ عام ہیں مگر یہ عام نہیں کہ سانپوں کو ٹوائلٹ میں دریافت کیا جائے، ہر سیزن میں ایسے 2 یا 3 ہی واقعات ریکارڈ ہوتے ہیں۔ تو اسٹیورٹ نے دستانے پہنے اور اپنے ہاتھوں سے سانپ کو پکڑ لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کا خیال ہے کہ اس طرح کے سانپ ہمیشہ سورج میں رہنا پسند کرتے ہیں مگر جب گرمی حد سے زیادہ ہو تو وہ خود کو ٹھنڈا رکھنے کے ذرائع بھی تلاش کرتے ہیں۔ اگرچہ اس نسل کے سانپ زہریلے نہیں ہوتے مگر ان کے کاٹنے پر گوشت کافی کٹ جاتا ہے اور علاج نہ ملنے پر کافی دیر تک خون بھی بہتا رہتا ہے۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…