منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جاپان کی خوبصورت ترین ٹرک ڈرائیور 28 سالہ رینو سساکی سے ملیے

datetime 21  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جاپان (مانیٹرنگ ڈیسک) اگرچہ دنیا کے تمام ممالک میں زیادہ تر بھاری ٹرک مرد ڈرائیورز ہی چلاتے ہیں، لیکن گزشتہ چند سال سے دیگر شعبوں کی طرح اس میں بھی کچھ تبدیلیاں آئی ہیں۔ جنوبی و شمالی امریکا او یورپ سمیت وسطی ایشیا کے چند ممالک میں اب خواتین بھی بڑی اور بھاری ٹرک چلانے لگی ہیں۔ خواتین کاریں، ٹیکسیاں، بسیں اور جہاز تو پہلے بھی چلاتی تھیں، تاہم ٹرک چلانے کے بعد

خواتین کو شہرت بھی ملنے لگی ہے، کیوں کہ ٹرکوں کی ڈرائیونگ کرنا کوئی آسان کام نہیں سمجھا جاتا۔ یہ بھی سچ ہے کہ ڈرائیورز اور خصوصی طور پر ٹرک ڈرائیورز اپنی خوبصورتی اور لباس کا خیال نہیں رکھ پاتے۔ مگر جاپان کی ایک ایسی خاتون ٹرک ڈرائیور بھی ہیں، جو نہ صرف اپنی صحت اور صفائی کا خیال رکھتی ہیں بلکہ وہ سوشل میڈیا پر بھی متحرک رہتی ہیں۔ رینو سساکی پہلے ڈانس ٹیچر تھیں۔ جی ہاں، جاپان کی 28 سالہ رینو سساکی کو دنیا کی خوبصورت ترین ٹرک ڈرائیور بھی کہا جا رہا ہے، جب کہ انہیں جاپان کی پرکشش اور خوبصورت ترین ٹرک ڈرائیور کا اعزاز پہلے ہی حاصل ہے۔ رینو سساکی اب اگرچہ 28 برس کی ہوچکی ہیں، تاہم انہوں نے ٹرک کی ڈرائیونگ محض 21 برس سے اس وقت شروع کی، جب ان کے والد سخت بیمار پڑگئے اور انہیں ایک ساتھی کی ضرورت پڑی۔ رینو سساکی اپنی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کرتی رہتی ہیں  امریکی اخبار ’دی مرر‘ کے مطابق رینو سساکی ٹرک کی ڈرائیونگ کرنے سے قبل ڈانس کی تربیت دیتی تھیں اور انہیں ڈرائیونگ اور خصوصی طور پر ٹرک ڈرائیونگ کا کوئی شوق نہیں تھا۔ تاہم رینو سساکی کے والد بیمار پڑگئے، جس کے بعد انہوں نے ابتدائی طور پر اپنے والد کا خیال رکھنے کے لیے ان کے ساتھ سفر اور ڈرائیونگ کرنا شروع کی، تاہم بعد ازاں وہ مکمل ٹرک ڈرائیور بن کر رہ گئیں۔ رینو سساکی کو اپنے سائز کا یونیفارم نہ ملنے کی شکایت رہتی ہے  رینو سساکی ابتدائی چند ماہ تک ٹرک ڈرائیونگ کرنے سمیت ڈانس کی تربیت بھی دیتی رہیں، تاہم بعد ازاں انہیں احساس ہوا کہ وہ دونوں کام بیک وقت جاری نہیں رکھ سکتیں۔ رینو سساکی جب ٹرک پر والد کے ساتھ سفر کرتیں تو انہیں واپس گھر آنے میں کئی کئی ہفتے لگ جاتے اور ان کا شیڈول متاثر ہوتا، جس وجہ سے انہوں نے ڈانس کی تربیت دینا چھوڑ

دی۔ رینو سساکی صرف ڈرائیونگ کرتی ہیں، سامان لوڈ نہیں کرتیں  اب اگرچہ رینو سساکی مکمل طور پر ٹرک ڈرائیور ہیں، تاہم وہ سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنا نہیں بھولتیں۔ رینو سساکی ٹرک ڈرائیونگ کے دوران کھینچی گئی اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں، جنہیں نہ صرف جاپان بلکہ دنیا بھر میں موجود ان کے فالوؤرز بہت پسند کرتے ہیں۔ زیادہ تر وہ پھل اور

سبزی کی سپلائی کرتی ہیں  رینو سساکی کا ماننا ہے کہ ان کی تصاویر اور ویڈیوز دیکھ کر دیگر نوجوان لڑکیوں کو بھی ٹرک ڈرائیونگ کا شوق ہوگا اور وہ خواتین کے لیے رول ماڈل بنیں گی۔ اس وقت رینو سساکی ماہانہ 2 لاکھ کلو میٹر کا سفر کرتی ہیں اور کئی کئی ہفتے گھر سے باہر رہتی ہیں۔ انہیں جاپان کی خوبصورت ترین ٹرک ڈرائیور کا اعزاز حاصل ہے  رینو سساکی اب

اگرچہ ٹرک ڈرائیونگ سے بہت خوش ہیں، تاہم انہیں شکایت ہے کہ ان کے سائز کا ڈرائیونگ یونیفارم دستیاب نہیں ہوتا۔ رینو سساکی کو ڈرائیونگ کرتے ہوئے 7 سال ہوچکے  رینو سساکی کی جانب سے انسٹاگرام، فیس بک اور ٹوئٹر پر شیئر کی جانے والی ان کی تصاویر اور ویڈیوز میں انہیں نہ صرف صاف ستھرے کپڑوں بلکہ دیدہ زیب انداز میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…