پرانی محبت مل گئی : تھائی لینڈ کے 100 سالہ شخص کی 96 برس کی خاتون سے شادی

19  جنوری‬‮  2019

ایوت تھایا (مانیٹرنگ ڈیسک) تھائی لینڈ کے معمر شہری نے اپنی 96 سالہ پرانی دوست سے شادی کر کے نئی تاریخ رقم کردی۔ تھائی لینڈ کی میڈیا رپورٹس کے مطابق تاسانگا سیدو کبواب نے 100 برس کی عمر میں اپنی پرانی 96 سالہ دوست ناگ ون نامی خاتون سے شادی کی۔ رپورٹ کے مطابق خاتون اور تاسانگا ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے البتہ زندگی میں ایک ایسا موڑ آیا جس کے بعد دونوں کو ایک دوسرے سے جدا ہونا پڑا۔ حیران کُن طور پر دونوں نے شادی نہیں کی اور اپنی زندگی گزارتے رہے۔

رپورٹ کے مطابق خاتون کو اُن کے اہل خانہ اولڈ ہاؤس چھوڑ کر آگئے تھے جہاں وہ گزشتہ چار سال سے مقیم تھیں۔ تاسانگا کو جب اس بات کی خبر ملی تو انہوں نے ناگ ون سے ملاقات کی جس کے بعد یہ سلسلہ چل نکلا، بعد ازاں 100 برس کے شہری نے 96 سالہ خاتون کو شادی کی پیش کش کی جسے انہوں نے قبول کرلیا۔ شادی کی تقریب اولڈ ہاؤس میں ہی منعقد ہوئی جس میں دلہا کے عزیز و اقارب اور عملے نے شرکت کی، شرکا نے دونوں کو مبارک باد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…