جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

سپین میں شیطان کے مسکراتے ہوئے مجسمے پر عوام ناراض

datetime 16  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میڈرڈ(این این آئی)سپین کے شہر سگوویا میں شیطان کا مجسمہ نصب کرنے کا منصوبہ کھٹائی میں پڑ گیا ہے کیونکہ ناقدین نے کہاہے کہ اس مجسمے میں شیطان کچھ زیادہ خوش نظر آ رہا ہے۔برطانوی ٹی وی کے مطابق کانسی سے بنائے گئے اس مجسمے کا مقصد شہر سے وابستہ ایک قدیم کہانی کی یاد تازہ کرنا تھا جس کے مطابق ساگوویا کا مشہور قدیمی نالہ شیطان کو بیوقوف بنا کر اس سے ہی بنوایا گیا تھا۔

لیکن شہریوں کے مطابق شیطان جو مسکراتے ہوئے اپنے سمارٹ فون سے سیلفی لے رہا ہے کچھ زیادہ دوستانہ نظر آ رہا ہے۔مجسمہ بنانے والے فنکار نے بتایا کہ ان کے مجسمے پر ہونے والی تنقید نے انھیں حیران کر دیا۔ایک جج نے اس فن پارے کی تنصیب پر عارضی پابندی لگا دی ہے تاکہ اس بات کا تعین کیا جاسکے کہ کیا آیا یہ مجسمہ مسیحیوں کے لیے اشتعال انگیز تو نہیں۔5400 سے زیادہ افراد نے جو کہ شہر کی 10 فیصد آبادی بنتے ہیں،ایک عوامی درخواست پر دستخط کیے ہیں جو یہ مطالبہ کر رہی ہے کہ مجسمپ نصب نہ کیا جائے۔درخواست کے مطابق کیونکہ مجسمے میں شیطان کو فون ہاتھ میں لیے مسکراتا دکھایا گیا ہے اور بظاہر اس میں کوئی برائی کا عنصر موجود نہیں ہے اس لیے یہ کیتھولک مسیحیوں کے لیے اشتعال انگیز ہے۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ شیطان کا کردار گھناؤنا سمجھا جاتا ہے نہ کہ شفیق اور دلکش جیسے کہ وہ کوئی اچھی فطرت اور کسی سے عداوت نہ رکھنے والی مخلوق ہو۔لیکن اس سارے تنازعے نے مجسمہ ساز انٹونیو ابیلا کو حیران کر دیا ہے۔ابیلا نے جو کے پہلے ڈاکٹر تھے اور ریٹائرمنٹ کے بعد مجسمہ ساز بن گئے ہیں، بتایا کہ یہ میرے لیے ناقابل یقین بات ہے کہ لوگ اس شیطان کے مجسمے کی اتنی شددت سے مخالفت کر رہے ہیں، وہ جو ہمارے مقبول افسانے کی یاد میں ہے اور جس کے بارے میں سگوویا کے بچوں کو سکولوں میں پڑھایا جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے سگوویا سے محبت

ہے۔ میں یہاں گذشتہ تین دہائیوں سے رہ رہا ہوں اور امید کر رہا تھا کہ یہ مجسمہ میری جانب سے اس شہر کے لیے اظہارِ تشکر ہو گا،انھوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے اس مجسمے کے لیے کوئی معاوضہ نہیں دیا گیا، میں نے یہ پیسوں کے لیے نہیں کیا بلکہ اس شہر کو جسے میں

اپنا مانتا ہوں ذاتی خراج تحسین پیش کیا ہے۔ آپ میرے جذبات سمجھ سکتے ہیں۔شہر کی کونسلر کلاڈیا دے سینٹوس نے بھی اس مہم کو غیر منصفانہ اور دل شکن قرار دیا۔انھوں نے اخبار سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ کوشش کریں گی کہ منصوبے کے تحت مجسمہ نصب کیا جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…