سنہری انڈے کی شہرت نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

16  جنوری‬‮  2019

سان فرانسسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) گولڈن انڈے نے نیا ریکارڈ بناتے ہوئے انسٹاگرام پر سب سے زیادہ مقبول ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ برس امریکی رئیلٹی ٹی وی اسٹار اور معروف ماڈل کیلی جینر نے انسٹاگرام پر اپنی نومولود بیٹی کی تصویر شیئر کی تھی جس کو سب سے زیادہ پسند کی جانے والی تصویر قرار دیا تھا البتہ اب یہ ریکارڈ ایک معمولی سے سنہری رنگ کے

انڈے نے اپنے نام کرلیا۔ امریکی ماڈل کی تصویر کو ایک ہی دن میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد صارفین نے پسند کیا تھا جس کے بعد انسٹاگرام نے اس تصویر کو اعزاز دیا تھا۔ کیلی جینر کی اس تصویر کو اب تک ایک کروڑ 80 لاکھ سے زائد صارفین پسند کرچکے ہیں۔ البتہ انسٹاگرام پر موجود ’ورلڈ ایگ ریکارڈ‘ نامی اکاؤنٹ نے سنہری انڈے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’آئیں ہم مل کر کیلی جینز کے ریکارڈ کو توڑ کر نیا عالمی ریکارڈ بناتے ہیں اور اس تصویر سے انہیں شکست دیتے ہیں‘۔ سنہری انڈے کی تصویر کو صارفین نے بہت پسند کیا اور اس پرمختصر وقت میں ایک کروڑ 80 لاکھ سے زائد لائیکس آچکے جس کے بعد اس تصویر کو سب سے زیادہ پسند کی جانے والی پوسٹ کا اعزاز دے دیا گیا۔ ریکارڈ چھن جانے پر کیلی جینز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ردعمل دیتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے انڈے کو زمین پر پھینک کر توڑا۔ امریکی ماڈل نے لکھا کہ ’اب انڈے کی خیر نہیں ہے‘۔ سنہری انڈے نے صرف امریکی ماڈل کو ہی شکست نہیں دی بلکہ اُس نے نامور عالمی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سے بھی اعزاز چھین لیا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…