منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے ہم شکل ’افغان ٹروڈو‘ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

datetime 12  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوٹاوا(مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے ہم شکل ’افغان ٹروڈو‘ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے ہم شکل ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں گنگناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

کینڈین وزیراعظم کے ہم شکل ’افغان ٹروڈو‘ (عبدالسلام مفتون) کا تعلق افغانستان سے ہے اور وہ افغانستان کے رئیلٹی شو افغان اسٹار میں حصہ لے رہے ہیں۔ عبدالسلام مفتون رئیلٹی شو میں کئی مواقع پر باہر ہوتے ہوتے بچے ہیں اور افغان اسٹار کے 14 سیزن میں پہلے پوزیشن حاصل کرنے کے خواہش مند ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سلام مفتون سنگر ہیں اور افغان صوبے بدخشاں میں میوز کے طالب علم بھی ہیں، سلام ٹروڈو بال اور آئی برو بھی کینیڈین وزیراعظم کی طرح ہیں۔ افغان میڈیا کے مطابق سلام مفتون رئیلٹی شو سے اتنے مشہور نہیں ہوئے جتنا کہ کینڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے مشابہ ہونے کی وجہ سے انہیں شہرت ملی ہے۔ سوشل میڈیا صارف لیو سیزکا کا کہنا ہے کہ عبدالسلام مفتون ہو بہو کینڈین وزیراعظم جیسے نظر آتے ہیں، ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ میں شو میں افغان ٹروڈو کو دیکھ کر حیران رہ گیا۔ رئیلٹی شو افغان اسٹار میں عبدالسلام مفتون نے ایک اور ایلی منیشن راؤنڈ کلیئر کرلیا ہے اور اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ رئیلٹی شو امریکا کے شو دی وائس سے متاثر ہوکر بنایا گیا ہے جسے افغان اسٹار کا نام دیا گیا۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…