جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

آسٹریلیا: مسلمان وکیل نے موبائل چور کیسے پکڑوایا؟

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی (مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا کے مسلمان وکیل محمد سکر نے واردات کے بعد فرار ہونے والے چور کو پکڑوانے میں پولیس کی مدد کر کے ہیرو کا لقب حاصل کرلیا۔ آسٹریلیا کے نجی چینل کے مطابق مسلمان وکیل نے ہیرو کی طرح بھاگتے چور کو ٹکر مار کر گرایا جس کے بعد پولیس نے مذکورہ چور کو گرفتار کرلیا۔ محمد سکر اپنے دفتر جارہے تھے کہ اُن کی نظر ایک بھاگتے ہوئے شخص پر پڑی انہوں نے دیکھا کہ ملزم کے پیچھے پولیس بھی بھاگ رہی ہے۔ مسلمان وکیل نے لمحے بھر میں فیصلہ کرتے ہوئے

بھاگتے چور کو ٹکر ماری اور اُسے لے کر جوتوں کی دکان میں نصب ریک میں لے کر گھس گئے۔ چور کے پیچھے بھاگنے والے اہلکار فوراً وہاں پہنچے اور انہوں نے ملزم کو حراست میں لیا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیچ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ مسلمان وکیل کا کہنا تھا کہ انہوں نے جب چور کو بھاگتے ہوئے دیکھا تو اپنی حفاظت کا سوچے بغیر ہی اُس کو پکڑنے کا ارادہ کرلیا تھا۔ محمد سکر کا کہنا تھا کہ ’موجودہ حالات میں ہمیں کچھ ایسے اقدامات کرنے ہوں گے جو آسٹریلیا کی اہمیت کو بہتر بنائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…