جمعہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2025 

سڑک پار کرنے کا عجیب و غریب طریقہ : ویڈیو وائرل

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک)روس کے نوجوانوں نے پل اور سڑک پار کرنے کے لیے انوکھا انداز اختیار کر کے اپنی خواہش پوری کر لی، دلچسپ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ کسی مصروف ترین شاہراہ پر پیدل چلنے والوں کا داخلہ ممنوع ہو تو کیا آپ یقین کرسکتے ہیں کہ چار نوجوانوں نے صرف محظوظ ہونے کے لیے ناقابلِ یقین طریقے اختیار کر کے اپنی خواہش پوری کی۔ روس کے دارالحکومت ماسکو میں واقع ایک شاہراہ پر نہ صرف پیدل چلنے والوں کا داخلہ ممنوع ہے بلکہ اسے پیدل پار کرنے

کی کوشش کرنے والوں کے خلاف قانونی ایکشن بھی ہوتا ہے۔ تین روز قبل چار نوجوانوں نے بھیس بدل کر پیلی رنگ کی بس کا کارڈ بوڈ پہنا اور شاہراہ پر دیگر گاڑیوں کے ساتھ چلنے لگے پھر وہ دائیں ہاتھ پر گھومے اور سڑک پار کرلی۔ پل پر گشت کرنے والے اہلکاروں نے جب یہ منظر دیکھا تو نوجوانوں کو حراست میں لیا جبکہ سڑک پر چلنے والوں سے اس منظر کی ویڈیو بھی بنائی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ماسکو ٹائمز کے مطابق ٹریفک جام میں پھنسی ایک مسافر خاتون نے تمام واقعے کی ویڈیو بنائی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…