بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

ڈاکٹروں کی جانب سے مردہ قرار دیئے جانے والا 95سالہ شخص آخری رسومات میں زندہ ہوگیا

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راجھستان( آن لائن ) راجستھان سے تعلق رکھنے والے 95 سالہ بزرگ شہری کے اہل خانہ اس وقت ہکا بکا رہ گئے جب ڈاکٹر کی جانب سے مردہ قرار دیے جانے کے بعد وہ شخص اپنی آخری رسومات میں غسل کے وقت اٹھ کر بیٹھ گیا۔بھکتن والا کی دھانی کے رہائشی بڈھ رام سینے میں درد کی وجہ سے بیہوش ہوئے تھے اور اہل خانہ کی جانب سے انہیں ایک نجی ڈاکٹر کو دکھایا گیا تھا۔

جس نے معائنے کے بعد انہیں مردہ قرار دیا تھا۔ڈاکٹر کی جانب سے موت کی تصدیق کے بعد 95 سالہ برزگ شخص کے اہل خانہ نے رشتے داروں کو آگاہ کیا اور آخری رسومات کے لیے مذہبی پیشوا کو بلایا۔اس کے بعد جب گھر کے افراد کے روایتی طریقے سے سر کے بال صاف کررہے تھے اور بڈھ رام کے جسم کو آخری غسل دے رہے تھے کہ اچانک اٹھ کر انہوں نے سب کو حیران کردیا۔مردہ قرار دیے گئے شخص کے جسم پر جیسے ہیں ٹھنڈا پانی ڈالنا شروع کیا وہ حیران کن پر طور پر زندہ ہوگئے۔اس حیران کن واقعے کے حوالے سے بڈھ رام کے بڑے بیٹے بالو رام کا کہنا تھا کہ مذہبی پیشوا کی جانب سے رسومات کی ادائیگی کر رہے تھے جبکہ بابر روایت کے مطابق اہل خانہ کے افراد کے سر کے بال صاف کر رہا تھا اور رسم و رواج کے مطابق ہم اپنے والد کے جسم کو غسل دینے ہی والے تھے کہ اچانک وہ اٹھ گئے۔انہوں نے کہا کہ جیسے ہی ان کے والد کے جسم پر پانی ڈالنا شروع کیا تو وہ کانپنے لگے اور ہر کوئی حیران ہوگیا، جس کے بعد انہیں بستر پر لیٹایا گیا اور پھر وہ اٹھ کر ہم سے باتیں کرنے لگے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…