منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

امریکا : گھر کے کرائے کے پیسے نہیں، رکن کانگریس کو پہلی تنخواہ کا انتظار

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں نو منتخب رکن کانگریس کے پاس گھر کرائے پر لینے کے پیسے نہیں ہیں، انہیں گھر کرائے پر لینے کے لیے اپنی پہلی تنخواہ کا انتظارہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیویارک سے منتخب ہونے والی خاتون رکن کانگریس کی مالی حالت اتنی مخدوش ہے کہ وہ واشنگٹن میں گھر کرائے پر لینے کے لیے اپنی پہلی تنخواہ کی منتظر ہیں۔ رکن کانگریس نے کہا ہے کہ وہ اپنی کچھ بچائی ہوئی کمائی پرگزر بسر کررہی ہیں۔ الیگزینڈریا اوکاسیو کورٹیز کو امریکا کی سب سے کم عمر رکن کانگریس ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے، وہ 29 سال کی عمر میں ڈیموکریٹک

پارٹی کے ٹکٹ پر نیویارک سے ایوان نمائندگان کی رکن منتخب ہوئیں۔ الیگزینڈریا نے نے اپنی آمدن کا جو گوشوارہ جمع کروایا تھا اس کے مطابق انہوں نے گزشتہ سال 26500 ڈالر کمائے تھے، واشگنٹن میں عام طور پر 10 سب سے زیادہ کرائے والے شہروں میں شمار ہوتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق واشگنٹن میں ایک بیڈروم والے فلیٹ کا کرایہ تقریبا 2160 ڈالر ماہانہ ہے۔ دوسری جانب بعض نقادوں نے ان کے دعووں کو ڈھونگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایک نجی میگزین کے فوٹو شاٹ کے لیے ہزاروں ڈالر کا لباس پہنا ہوا تھا جس پر خاتون کانگریس کا کہنا تھا کہ وہ لباس انہوں نے مستعار لے کر پہنا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…