بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

پانچ سالہ بچے کی 15 صفحات پر مشتمل سی وی نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چین(مانیٹرنگ ڈیسک)چین کے ساحلی شہر شنگھائی سے تعلق رکھنے والے 5 سالہ بچے کی 15 صفحات پر مشتمل سی وی نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے۔ ننھے بچے کی 15 صفحات پر مشتمل سی وی ایک نجی اسکول میں داخلے کے لیے بنائی گئی تھی۔ سی وی میں بچے کی منفرد شخصیت، مشاغل اور نت نئے تجربات کے بارے میں تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔

سی وی میں بچے کے پیار کرنے والے خاندان اور تعلیمی اقدار کے بارے میں بھی سیکشن موجود ہیں۔ اس کے علاوہ 2018 میں اس بچے نے کتنی کتابیں پڑھیں وہ بھی سی وی میں درج ہے۔ ہانگ کانگ کے اخبار ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق سی وی میں بچے کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس نے 10 ہزار کتابیں پڑھ رکھی ہیں۔ یہ سی وی چین میں سماجی رابطے کے پلیٹ فارم پر شیئر کی گئی تھی۔ سی وی پر تبصرے کرتے ہوئے کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ بچے کے والدین اس کم عمری میں اس سے کچھ زیادہ ہی توقع رکھتے ہیں۔ ایک اور انٹرنیٹ صارف نے لکھا کہ بچے کے والدین نے اس کا بچپنا برباد کر دیا ہے لیکن کچھ لوگوں نے اسے سراہتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ والدین نے بچے کا شاندار مستقبل طے کر دیا ہے۔ شنگھائی کے نجی اسکولوں میں داخلے کے لیے انتہائی درجے کی مسابقت پائی جاتی ہے، والدین اپنے بچوں کو بہترین اسکولوں میں داخلوں کے لیے اسی مسابقتی دوڑ کا حصہ بنا دیتے ہیں۔ تاہم اخبار کے مطابق فروری میں شنگھائی حکام نے پرائمری اسکولوں کو داخلے کے مرحلے کے لیے بچوں کی سی وی اور والدین کو جانچنے سے منع کر دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…