پیر‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2025 

ماں کا پیار : 12 سال بعد بیٹا کومے سے باہر آگیا

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)  ٹریفک حادثے کے بعد کومہ میں جانے والے چینی شہری کو 12 برس بعد ہوش آگیا، نوجوان کے اہل خانہ کا ماننا ہے کہ یہ سب والدہ کے پیار کی وجہ سے ممکن ہوا کیونکہ ڈاکٹرز اسے جواب دے چکے تھے۔ تفصیلات کے مطابق چینی شہری وانگ شباؤ سن 2006 میں ٹریفک

حادثے کے بعد زخمی ہوکر کومے میں چلا گیا تھا، ایکسڈینٹ کے وقت اُس کی عمر 36 برس تھی۔ چینی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وانگ شباؤ کی ماں کومے میں جانے کے بعد 12 سال تک بیٹے کی خدمت کی اور ہمہ وقت اُس کی دیکھ بھال کرتی رہی۔ ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے کے بعد ڈاکٹرز نے چند روز تک تو وانگ کو اسپتال میں رکھا مگر پھر اہل خانہ کو جواب دیا کہ وہ مریض کو گھر لے جائیں کیونکہ اب زندگی کا کوئی بھروسہ نہیں مگر بوڑھی ماں ینگ مینگ نے ضد کر کے بیٹے کو دوسرے اسپتال میں داخل کروایا۔ معمر والدہ ایک دہائی سے زائد عرصے تک بیٹے کی خیرگیری کرتی رہی، وانگ کا علاج چونکہ مہنگا تھا تو اس کے لیے ماں نے خود فاقے کیے مگر اس امید پر اپنے بیٹے کو ہر اچھے ڈاکٹر کو دکھایا کہ ایک روز وہ دوبارہ صحت مند ہوجائے گا۔ ماں ینگ مینگ 12 برس تک اپنے بیٹے کے ہوش میں آنے کی منتظر رہی اور اس دوران وہ اُس کی ہر چیز کا بے حد خیال بھی رکھتی، وانگ کی والدہ کے دن کا آغاز صبح پانچ بجے ہوتا اور پھر وہ نصف شب تک اپنے بیٹے کی تمام ضروریات کا خیال رکھتی تھیں۔ دو روز قبل وانگ شباؤ کو جب ہوش آیا تو اُس نے اپنے قریب ماں کو بیٹھے ہوئے پایا جس کی آنکھوں سے اشک جاری تھے، بیٹے کو دیکھ کر ینگ کی خوشی کی کوئی انتہاء نہیں رہی اور اُس نے اپنے جگر گوشے کو والہانہ انداز سے چومنا شروع کردیا۔ وائی کا کہنا تھا کہ ’مجھے اپنی زندگی کی سب سے بڑی خوشی اُس وقت ملی جب بیٹے کو مسکراتے ہوئے دیکھا، اب اُس وانگ کی طبیعت بہت بہتر ہے اور وہ مکمل طور پر ہر چیز کو محسوس بھی کررہا ہے‘۔ اُن کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں نے کومے سے واپس آنے کو نئی زندگی قرار دیا، ابتدائی ٹیسٹ کی رپورٹس میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ میرا بیٹا آئندہ چند روز میں اپنے پیروں پر چلنے لگے گا‘۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)


ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…