جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

بھارت : خواتین سے کرایہ نہ لینے والا رکشہ ڈرائیور

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے رکشے والے نے خاتون سے سواری کے پیسے نہ لے کر عوام کے دلوں میں گھر کرلیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کولکتہ کی رہائشی خاتون نیہا داس نے اپنی سہیلی پروین راجن کے ساتھ پیش آنے والا خوشگوار واقعہ سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔

کیا آپ کسی کی مالی مدد کرنے کے فوائد جانتے ہیں؟ اُن کا کہنا تھا کہ پروین دفتر سے گھر واپسی جانے کے لیے رات گئے سڑک پر کھڑی سواری کا انتظار کررہی تھی کہ اسی دوران رکشے والا اُس کے پاس آیا، اپنے گھر کا پتہ بتانے کے بعد لڑکی نے جب کرایہ معلوم کیا تو ڈرائیور نے مسکراتے ہوئے جواب دیا۔ ’میڈیم، میری کوشش ہوتی ہے کہ رات گئے باہر نکلنے والی لڑکیوں کو خیروعافیت سے اُن کے گھر پہنچا دوں اور یہی میرے لیے بہت ضروری ہے‘۔ نیہا داس کے مطابق رکشہ ڈرائیور نے کئی بار دریافت کرنے کے باوجود اپنا نام پوشیدہ رکھا اور میری دوست کو بخیر وعافیت گھر پہنچایا، راجن نے جب انہیں کرایہ اور اضافی پیسے نکال کر دینے کی کوشش کی تو انہوں نے صاف انکار کردیا مگر بہت ضد اور اصرار کے بعد بس کرایے کے پیسے لیے۔ پروین راجن نے جب رکشہ ڈرائیور سے تصویر لینے کی خواہش کا اظہار کیا تو انہوں نے اجازت دی اور مسکرانے لگے جس کے بعد مذکورہ خاتون اُن کی ایک تصویر لے کر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔ یاد رہے کہ بھارت کے شہر دہلی میں رات گئے سڑکوں پر نکلنے والے رکشہ یا ٹیکسی ڈرائیور مسافروں سے زیادہ کرایہ اور اضافی پیسے لیتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…