شنگھائی(مانیٹرنگ ڈیسک)چین کی ایک معروف کمپنی نے 10 ہزار قیمتی ہیروں سے مزین خواتین کے جوتے نمائش کے لیے پیش کردیے۔ فرانسیسی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین میں جاری ’شنگھائی امپورٹ ایکسپو‘ نمائش کے دوران چینی کمپنی نے قیمتی جوتے متعارف کرا دیے۔ نمائش میں دینا کی مختلف نامور کمپنیوں نے بھی دیگرتیار کیے جانے والے انوکھے اور منفرد جوتے متعارف کروائے مگر چینی کمپنی کی جانب سے تیار کی جانے والی خواتین کی سینڈل لوگوں کی توجہ کا مرکز بنیں۔
چینی کمپنی کے مطابق جوتوں کو موسم بہار کی نسبت سے تیار کیا گیا اور انہیں ’چُن کین‘ کا نام دیا گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ’جوتوں کی جوڑی میں قیمتی ہیرے لگائے گئے، دنیا بھر میں اب تک یہ واحد جوتے ہیں جسے مکمل طور پر ہیروں سے بند کیا گیا ہے‘۔ کمپنی نے جوتوں کی قیمت 43 لاکھ پچاس ہزار امریکی ڈالر مقرر کی جو پاکستانی کرنسی کے حساب سے اٹھاون کروڑ چودہ لاکھ اور اکیس ہزار (5,814,21000)، عام لوگوں کے لیے اس جوڑی کو فروخت کے لیے آئندہ ماہ پیش کیا جائے گا۔