جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

بھارت میں دنیا کے سب سے طویل القامت مجسمے کا افتتاح

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی ریاست گجرات میں قومی ہیرو سردار ولبھ بھائی پٹیل کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ان کا تقریباً 182 میٹر (600 فٹ) اونچا مجسمہ تعمیر کیا گیا ہے۔ ‘اتحاد کا مجسمہ’ نامی اس مجسمے کی نقاب کشائی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کی۔

اس مجسمے کی تعمیر 2013 میں شروع ہوئی تھی، جبکہ اس منصوبے پر تقریباً 29.9 ارب بھارتی روپے کی لاگت آئی ہے۔ دنیا کے سب سے بڑے اس مجسمے کو وزیراعظم نریندر مودی کا ذاتی منصوبہ کہا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ سردار پٹیل بھارت کے پہلے ڈپٹی وزیراعظم تھے۔ بھارت بننے کے بعد ملک کو متحد رکھنے کی کوششوں کی وجہ سے انھیں ‘آئرن مین آف انڈیا’ کا لقب دیا گیا۔ نریندر مودی نے اس مجسمے کو بھارتی سیاحت کے لیے ایک بڑی کشش کہا ہے۔ دوسری جانب مقامی لوگوں کے مطابق یہ مجسمہ پیسوں کا زیاں ہے اور اس رقم کا استعمال کسی بہتر کام کے لیے کیا جا سکتا تھا۔ مجسمے کی تقریب رونمائی کے دوران ضلع بھر میں ہزاروں کی تعداد میں پولیس اہلکار تعینات کیے گئے تھے، جہاں مقامی لوگ مجسمے کی تعمیر پر احتجاج کر رہے تھے۔ ولبھ بھائی پٹیل کے اس مجسمے سے پہلے دنیا کا سب سے بڑا مجسمہ چین میں ‘اسپرنگ ٹمپل بدھا’ کا تھا، جس کی اونچائی 138 میٹر ہے۔ یہ مجسمہ لمبائی میں نیویارک کے اسٹیچیو آف لبرٹی سے طویل ہے، جس کی تعمیر میں ہزاروں کی تعداد میں مزدوروں نے حصہ لیا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…