اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

کتے کے سر کی قیمت 7 لاکھ روپے مقرر

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روم (مانیٹرنگ ڈیسک) اٹلی کے منشیات فروشوں نے پولیس کی مدد کرنے والے سراغ رساں کتے کے سر کی قیمت 5ہزار یورو مقرر کردی جو پاکستانی کرنسی کے حساب سے 7 لاکھ سے زائد بنتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اٹلی پولیس کے ساتھ ڈیوٹی کرنے والا 9 سالہ کتے کا نام

‘پوچو‘ منشیات کا سراغ لگاتا ہے جس نے حال ہی میں منشیات فروشوں کے مال کی بڑی کھیپ کی نشاندہی کی جس کے بعد حکام نے اُسے ضبط کرلیا۔ امریکی ویب سائٹ کے مطابق پوچو یعنی ‘موٹو‘ کی تربیت اٹلی کے شہر سین پاؤلو میں رہنے والے ڈاکٹر نے کی، کتے کو سراغ رسانی کی کمال صلاحیتوں کی وجہ سے محکمہ پولیس نے اُسے اپنے ساتھ ڈیوٹی پر مامور کرلیا۔ پولیس حکام نے پوچو کی خدمات انسداد منشیات کے خاتمے کے لیے لیں، کتا چیک پوسٹ پر آنے والی گاڑیوں کو سونگھتا ہے اور اگر اُس میں منشیات موجود ہو تو اُس کی نشاندہی بھی کرتا ہے۔ دو ہفتے قبل شہر نیپلز کی پولیس نے پوچو کی نشاندہی پر 2 ٹن سے زائد کوکین پکڑی، یہ منشیات اٹلی کے سب سے خطرناک منشیات فروش گروہ کیمورا کی تھی۔ کیمورا کے لیے پوچو درد سر بن چکا ہے اس لیے انہوں نے اُس کے سر کی قیمت مقرر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ’جو کوئی شخص اس کتے کو ہلاک کرے گا اُسے پانچ ہزار یورو کی رقم بطور انعام دی جائے گی’۔ امریکی ویب سائٹ کے مطابق نیپلز کے شہریوں نے کتے کے سر کی رقم مقرر ہونے کے بعد اُسے نقصان پہنچانے کے لیے حربے استعمال کرنے شروع کردیے، کچھ شہریوں نے اپنے مال کی پیکنگ پر زہر آلود چیزیں بھی لگائیں اور چیک پوسٹ سے گزرے تاکہ پوچو ہلاک ہو اور وہ انعام کی رقم حاصل کریں۔ دوسری جانب کیمورا کی جانب سے پوچو کے سر کی رقم مقرر کرنے کے بعد پولیس نے اُس کی مزید دیکھ بھال شروع کردی اور اُس کی سیکیورٹی مزید سخت کردی۔

موضوعات:



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…