جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

بعض چھوٹی چھوٹی چیزیں بڑے مقصد کیلئے ہوتی ہیں

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) روزمرہ کی زندگی میں آپ کے زیر استعمال بہت سی ایسی چیزیں ہوتی ہوں گی جن میں لگی ہوئی چھوٹی چھوٹی چیزوں کے استعمال سے آپ بےخبر ہوں گے۔ کبھی کبھار بظاہر چھوٹی نظر آنے والی یہ چیزیں بےکار نہیں ہوتیں بلکہ ان چھوٹی چیزوں کا کام بھی بہت بڑا ہوتا ہے۔ کیا آپ نے کبھی غور کیا کہ شرٹ پر لگے لوپ اور بیک بٹن کا کیا کام ہے؟ اس شرٹ میں لگا ہوا

یہ لوپ شرٹ کو استری خراب کیے بغیر ہک پر ٹانگنے کے کام آتا ہے، اب سے اس لوپ کو نظر انداز مت کریں۔ اس تصویر میں کالر پر لگے ہوئے بٹن کا مقصد کیا ہے؟ یہ لوپ، اور کالر میں لگا ہوا بٹن ایک ہی کمپنی کی ایجاد ہیں، یہ بٹن ٹائی کو اپنی جگہ پر قائم رکھنے کے کام آتا ہے لیکن کہنے والے کہتے تھے کہ ان دونوں ایجادات کی بانی کمپنی کا اصل مقصد 1950 میں اپنی شرٹوں کو منفرد بنانا تھا۔ کولڈ ڈرنک کین میں بنا ہوا یہ بڑا سا سوراخ کس کام آتا ہے ؟ اگر کین میں اسٹرا ڈالنے کے بعد وہ ادھر ادھر جھولتا رہتا ہے تو کیپ کین میں بنے ہوئے اس بڑے سے سوراخ کو استعمال کریں ۔ کین کیپ میں بنا ہوا یہ بڑا سا سوراخ اسٹرا کو اپنی جگہ کھڑا رکھنے کے لیے ہوتا ہے۔آئندہ کین کیپ کو مکمل طور پر نکال کر پھینکیں مت۔ اگر آپ کا ایریزر دو رنگ کا ہے تو ان نیلا اور لال رنگوں کا کام کیا ہے؟ ایریزیر کے نیلے رنگ کے حصے کا کام پینسل کے لکھے کو مٹانا نہیں، یہ حصہ سیاہی مٹانے کے لیے ہے۔ نیلے رنگ کے حصے کے استعمال سے پہلے دیکھ لیں کہ سیاہی مٹنے کے قابل ہو ورنہ نیلے رنگ کے اس حصے سے مٹانے کی کوشش سے کاغذ پر سوراخ بھی ہو سکتا ہے ۔ جہاز میں سفر کرتے ہوئے کبھی غور کیا کہ کھڑکی میں یہ چھوٹا سا سوراخ کیوں ہے ؟ جہاز کی کھڑکی میں نظر آنے والا یہ چھوٹا سا سوراخ بظاہر چھوٹا لگتا ہے لیکن اس کا کام بڑا ہے، یہ جہاز کے اندر اور باہر کے ہوا کے پریشر کو بنائے رکھنے کے کام آتا ہے۔ پینٹ میں جیب کے اندر یہ ایک چھوٹی سی جیب کس کام آتی ہے ؟ جینس کی پینٹ میں موجود یہ چھوٹی سی جیب سکے یا ٹافی رکھنے کے کام نہیں آتی بلکہ اس کا کام جیبی گھڑی رکھنا تھا۔ یہ چھوٹی جیب 1873 میں متعارف کروائی گئی اس وقت جیبی گھڑیوں کا فیشن تھا اور یہ چھوٹی جیب گھڑی رکھنے کے کام آتی ہے۔ لیکن اب لوگ جیبی تو کیا دستی گھڑی بھی نہیں رکھتے تو آپ ضرورت کے مطابق اس کا کوئی اور استعمال سوچ لیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…