جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

انوکھا اظہارِ محبت : ایک کلک نے فوٹو گرافر کو مشہور کردیا، تصویر وائرل

datetime 31  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیلی فورنیا (مانیٹرنگ ڈیسک) فوٹو گرافی ایسا فن ہے جس کو منوانے کے لیے تصاویر بنانے کے شوقین افراد اپنے کیمرے میں اچھے سے اچھے منظر کو محفوظ کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ دنیا اُن کی صلاحیتوں کی معترف ہوسکے۔ فوٹو گرافر حضرات اور اس شعبے سے وابستہ لوگ اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ ایک اچھا کلک نہ صرف کسی بھی کیمرہ مین کو مشہور کرتا ہے۔

بلکہ یہی اُن کے مستقبل کا اچھا لمحہ ہوتا ہے۔ امریکا سے تعلق رکھنے والے فوٹو گرافر میتھیو دیپل کیلی فورنیا کے مشہور ’یوسیمائیٹ نیشنل پارک‘ اپنے کیمرے کے ہمراہ پہنچے تاکہ وہ خوبصورت مناظر کو اپنے پاس محفوظ کرسکیں۔ فرلانس فوٹو گرافر نے سنگلاخ پہاڑ کی چوٹی پر ایک جوڑے کو دیکھا تو اُس کی تصویر بنا لی جسے لوگوں نے بہت پسند کیا اور یہی اُن کی مشہوری کا باعث بھی بنی۔ میتھیو کے مطابق انہوں نے یہ تصویر 6 اکتوبر کو اپنے کیمرے میں محفوظ کی اور اسے عام تصاویر کی طرح سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔ درخت کے تنے میں چھپا خوبصورت الو اُن کا کہنا تھا کہ ’ایک جوڑا 3ہزار 5سو فٹ کی بلندی پر تھا اور لڑکا اپنی دوست سے محبت کا اظہار کررہا تھا جو میرے لیے بہت اہم تھا اس لیے اسے محفوظ کرلیا‘۔ میتھیو کا کہنا تھا کہ ’میں پہلے بیٹھ کر منظر کو دیکھتا رہا، جوڑے نے چہل قدمی کی جسے میں نے محفوظ کیا اور پھر جیسے ہی لڑکے نے اپنی محبت کا اظہار کیا تو میں نے اس منظر کو محفوظ کیا‘۔ اُن کا کہنا تھا کہ میں نے اس جوڑے کو تلاش کرنے کی بہت کوشش کی تاکہ تصویر کے بارے میں اُن کو بتا کر اجازت لے سکوں مگر اس میں ناکامی رہی، بعد ازاں میں نے یہ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔ فوٹو گرافر کا کہنا تھا کہ 10 روز گزرنے کے بعد میرے ایک فالور نے بتایا کہ اُس نے جوڑے کو تلاش کرلیا جس کا تعلق چین سے ہے، بعد ازاں میں نے اُن سے انٹرنیٹ پر رابطہ کیا اور پھر ملاقات طے کی جس میں انہیں تصویر دکھائی۔ ذہانت کا امتحان، تصویر میں چھپا فرق تلاش کریں میتھیو کا کہنا تھا کہ ’ملاقات میں معلوم ہوا کہ لڑکا چارلی بیئر اپنی منگیتر میلیسا سے محبت کا اظہار کرنا چاہتا تھا جس کے لیے انہوں پارک کا وہ مقام منتخب کیا تھا، دونوں اپنی تصویر دیکھ کر حیران رہ گئے اور انہوں نے مجھ سے لے کر اسے فریم بھی کروایا‘۔ انٹرنیٹ پر تصویر وائرل ہونے کے بعد چینی جوڑا اور فوٹو گرافر امریکی ذرائع ابلاغ کی نظر میں آیا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چارلی کا کہنا تھا کہ اُسے بالکل اندازہ نہیں تھا کہ محبت کے اظہار کا چرچا دنیا بھر میں ہوجائے گا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…