بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

سرکس کے شیر نے 4 سالہ بچی کو جنگلے میں کھینچ لیا

datetime 30  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) روس کے گاؤں میں سرکس کے دوران شیر نے ٹرینر کے ہاتھ سے نکل کر جنگلے کے ساتھ کھڑی 4 سالہ بچی کو کھینچ لیا۔ سرکس میں عام طور پر خونخوار جانور تماشا دکھانے کے لیے رکھے جاتے ہیں البتہ بعض اوقات ان کا رکھنا کسی خطرے سے خالی نہیں ہوتا۔

خونخوار جانوروں کو ویسے تو باقاعدہ تربیت دی جاتی ہے پر بعض اوقات یہ بری طرح بپھر جاتے ہیں جس کی وجہ سے کبھی مالک اور کبھی تماشا دیکھنے والوں کو نقصان اُٹھانا پڑتا ہے۔ ایسا ہی ایک واقعہ روس کے گاؤں میں پیش آیا جہاں سرکس جاری تھا کہ شیر نے ٹرینر کے ہاتھ سے نکل کر قریب جنگلے میں کھڑی 4 سالہ بچی کو جنگلے کے اندر کھینچ لیا۔ رپورٹ کے مطابق بچی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بچی کے چہرے اور سینے پر چوٹیں آئی ہیں تاہم اس کی حالت خطرے سے باہر ہے لیکن اس کو ماسکو منتقل کردیا گیا ہے، حکام کی جانب سے بچی کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ روس کی انویسٹی گیشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ سرکس کے 51 سالہ ڈائریکٹر کو گرفتار کرلیا گیا ہے وہ سرکس میں شریک لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنانے میں ناکام رہے ہیں۔ واضح رہے کہ چھ ماہ قبل سعودی عرب کے شہر جدہ میں جاری فیسٹیول کے دوران پیش آیا تھا جہاں شیر کے بچے نے بچی پر حملہ کردیا، سیکیورٹی حکام کی جانب سے ٹرینر کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…