جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

فیشن شو کے دوران ریمپ پر اصلی کیٹ واک

datetime 30  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

استنبول(مانیٹرنگ ڈیسک) فیشن شو کے دوران ریمپ پر اصلی ‘کیٹ واک’ دیکھنے والوں کے دلوں کو بھا گئی۔ گزشتہ دنوں فیشن شو کے دوران ریمپ پر جدید اور مہنگے ترین ملبوسات پہنے ماڈلز کے ساتھ انتہائی بےفکری سے اصلی کیٹ واک کرتی ہوئی بلی کی ویڈیو دیکھنے

والوں کے دلوں کو ایسی بھائی کے سماجی رابطے کی مختلف سائٹس پر فوری وائرل ہو گئی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر شئیر کی گئی یہ ویڈیو اب تک لاکھوں دفعہ دیکھی جا چکی ہے۔ ویڈیو کے شروع میں بلی کو انتہا ئی بے فکری سے بیٹھ کر اپنے پنجے اور دم چاٹتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ قریب سے ماڈل کو گزرتا دیکھ کر بلی اپنی مصروفیت چھوڑ کر ماڈل کے گاون پر لپک گئی۔ اس کے فوری بعد بلی نے اٹھلاتے ہوئے ریمپ پر اصل ‘کیٹ واک’شروع کر دی۔ ریمپ پر اصل کیٹ واک دیکھ کر حاضرین کی توجہ سجی سنوری ماڈلز کی بجائے بلی پر منتقل ہو گئی۔ ریمپ پر اصل کیٹ واک کا واقعہ ترکی کے شہر استنبول میں ہونے والے ‘ایسمود انٹرنیشنل فیشن’ شوکے دوران پیش آیا۔ بعدازاں منتطمین کی جانب سے وضاحت کی گئی کہ بلی کا ریمپ پر آ جانا اُن کے علم میں تھا۔ منتظمین کےمطابق بلی اچانک ہی سے ریمپ پر آگئی لیکن حاضرین ریمپ پر ماڈلز سے زیادہ اصل کیٹ واک دیکھ کر محظوظ ہوتے رہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…