پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

امریکا : کیس کی سماعت کے دوران دو مجرموں کی فرار کی کوشش ناکام ،ایک پکڑلیا گیا

datetime 29  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی دارالحکومت کی مقامی عدالت کے جج ہمت و بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیس کی سماعت کے دوران دو مجرموں کی فرار کی کوشش ناکام بنا دی۔ تفصیلات کے مطابق امریکا کے ایک جج نے کورٹ روم سے فرار ہونے والے مجرموں کو پکڑ

کرکے بہادری کی مثال قائم کردی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا۔ سی سی ٹی وی کیمروں کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈسٹرکٹ کورٹ کے جج آر ڈبلیو بزرڈ جب کیس کی سماعت کے لیے جج کی نشت پر بیھٹے تو مجرموں نے پولیس کورٹ روم خالی ہونے کا فائدہ اٹھاکر فرار ہوگئے۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ جج بزرڈ نے ملزمان کو فرار ہوتا دکھا تو اپنا کورٹ اتار کر دونوں ملزمان 22 سالہ جیکبسن اور 28 سالہ کوڈی کو پکڑنے کے لیے ڈورے اور ایک ملزم کو پکڑنے میں کامیاب ہوگئے جبکہ دوسرے شخص پولیس کچھ دیر بعد ہی دوبارہ گرفتار کرلیا تھا۔ ڈسٹرکٹ کورٹ کے جج بزرڈ کا کہنا تھا کہ ’میں نے ملزمان کو فرار ہوتے دیکھا تو حیران ہوا، مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا کہ کیا کروں، میں سوچا پیچھا کرتا ہوں کم از کم یہ پتہ ہوگا وہ کہاں جارہے ہیں‘۔ امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ملزمان عدالت کی سیڑھیاں ہی اترے تھے کہ جج بزرڈ 28 سالہ کوڈی کو پکڑنے میں کامیاب ہوگئے جبکہ جیکب سن کو کچھ دوری پر پولیس نے گرفتار کرلیا۔ پولیس کے ڈپٹی چیف کا کہنا تھا کہ یقینی طور پر جج نے ملزم کوڈی کو گرفتار کروانے میں پولیس کی مدد کی ہے تاہم یہ پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے قبل بھی بزرڈ بھی پولیس کی معاونت کرچکے ہیں۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ عدالت نے ملزم جیکب سن اور کوڈی پر دوران سماعت عدالت سے فرار ہونے کا مقدمہ درج کرلیا۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…