پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

جرمن سفیر کراچی کی بریانی کے دیوانے بن گئے

datetime 27  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں تعینات جرمن سفیر مارٹن کوبلر شہر قائد کی بریانی کے دیوانے ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق جرمنی کی طرف سے متعین سفیر سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتے ہیں، مارٹن کوبلر کی منفرد خصوصیت یہ ہے کہ وہ کبھی بازاروں تو کبھی جنگلوں میں سیر کے لیے نکل جاتے ہیں اور اس کا حال احوال سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں۔ جرمن سفیر کی طرف سے اردو میں کیے جانے والے ٹویٹ لوگوں کی توجہ کا مرکز بنتے ہیں۔ ایک روز قبل مارٹن کوبلر نے لاہور میں بریانی

کھائی تو اس کی تصویر شیئر کرتے ہوئے تعریفوں کے پُل باندھے تاہم آج جب انہوں نے کراچی کی بریانی کھائی تو اس کے دیوانے ہوگئے۔ مارٹن کوبلر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کیا کہ ’وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مجھے مدعو کیا اور کھانے میں بریانی پیش کی جو بہت ہی زبردست ہے‘۔ مارٹن کوبلر کا کہنا تھا کہ ’کراچی کی بریانی بہت مزیدارہے‘۔ مراد علی شاہ نے وزیر اعلیٰ ہاؤس آنے والے تمام مہمانوں کی تواضع بریانی سے کی اور انہٰں سندھی ٹوپی و اجرک کا تحفہ بھی پیش کیا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…