بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

پانچ سال سے بند دکان میں کروڑوں‌ روپے کی چوری

datetime 26  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کانپور(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست اترپردیش میں نامعلوم افراد 5 سال سے بند جیولری کی دکان سے 140 کروڑ روپے کی مالیت کے زیورات لے اڑے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش میں واقع کانپور کے پولیس اسٹیشن میں تاجر نے شکایت درج کرائی کہ اُس کی پانچ سال سے بند دکان میں چوری ہوئی۔ برہانہ روڈ پر واقع مارکیٹ کی یہ دکان شراکت داروں کے تنازع

کی وجہ سے پانچ برس قبل بند کی گئی تھی۔ پولیس حکام کے مطابق مالک نے بدھ کے روز تھانے میں شکایت درج کرائی کہ اُس کی دکان میں چوری ہوئی جس کے نتیجے میں نامعلوم افراد 140 کروڑ روپے کی مالیت کے زیورات لے کر فرار ہوئے۔ دکاندار نے محکمہ پولیس میں رپورٹ درج کرائی کہ نامعلوم افراد 10 ہزار کیرات ہیرے، 5 سو کلو چاندی، 100 کلو سونا جبکہ 5 ہزار کیرات کے جواہرات اور دیگر قیمتی دستاویزات لے گئے۔ پولیس افسر راج کمار اگروال کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا، مارکیٹ میں چونکہ دیگر بھی جیولرز کی دکانیں موجود ہیں اس لیے یہاں پر انتظامیہ نے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے ہوئے ہیں جن کا ریکارڈ حاصل کیا جائے گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دکان 30 مئی 2013 کو کاروباری تنازع کے بعد بند ہوگئی تھی جس کے بعد ایک شراکت دار نے عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔ اترپردیش کی عدالت نے دونوں شراکت داروں کو پولیس کی موجودگی میں دکان کھولنے کی اجازت دی تھی، چوری کی واردات عدالتی حکم کے چند روز بعد ہوئی۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…