پیر‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2025 

امریکی تاریخ کی سب سے بڑی اربوں ڈالرز کی لاٹری کون جیتے گا؟

datetime 26  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کی میگا بال نامی لاٹری میں رواں برس جیک پوٹ جیتنے والے خوش نصیب کو 1 ارب 60 کروڑ ڈالرز کی انعامی رقم ملے گی، جیک پوٹ کا ایک ٹکٹ ساؤتھ کیرولینا میں فروخت ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکا میں میگا ملین نامی لاٹری

کمپنی کی جانب سے رواں برس امریکی تاریخ کی سب سے بڑی لاٹری نکالی جائے گی جس کا ایک ٹکٹ ریاست ساؤتھ کیرولینا کے رہائشی نے خرید لیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ میگا ملین لاٹری انتظامیہ کیا جانب سے جیک پوٹ جیتنے والے کو 1 ارب 60 کروڑ ڈالرز کی رقم انعام میں دی جائے گی۔ لاٹری حکام کا کہنا ہے کہ جس ٹکٹ پر انعامی نمبرز موجود تھے ان میں ایک ٹکٹ فروخت ہوچکی ہے، انعامی لاٹری کے چھ نمبر 28، 70، 5، 62، 65 ہیں جبکہ میگا بال نمبر 5 ہے۔ امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ میگا ملین لاٹری انتظامیہ کی جانب سے ملک کی 44 ریاستوں میں سروس اسٹیشن اور اسٹورز پر فروخت کی گئی ہے تاہم جولائی سے اب تک کوئی خوش نصیب ایسا نہیں نکلا جو جیک پوٹ جیت سکے۔ لاٹری حکام کا کہنا ہے کہ میگا بال نے جیک پوٹ کے علاوہ 15 دیگر انعام بھی ہیں جس میں جیت کی رقم 10 لاکھ امریکی ڈالرز کے ہیں۔ امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ جیک پوٹ جیتنے والے کو اختیار ہوگا کہ وہ ٹیکس کتوٹی کے بعد 91 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی رقم لے یا 29 برس تک قسطوں میں ٹیکس کی ادائیگی کرے۔ مقامی میڈیا کا کہنا تھا کہ میگا بال لاٹری کا قیام سنہ 2002 میں ہوا تھا جس کے بعد لاٹری کے قوانین میں کئی مرتبہ تبدیلیاں کی گئی جس کے باعث انعامی رقم جیتنے کے امکانات میں کمی واقع ہوئی، اسی لیے انعام کی رقم جمع ہو کر بہت بڑی ہوجاتی ہے۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)


ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…