جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

غیر ملکی سیاح انوکھی قوس قزح دیکھ کر حیران، تصاویر وائرل

datetime 26  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین جانے والے غیر ملکی سیاح برسات کے بعد آسمان پر بکھرنے والے قوسِ قزح دیکھ کر حیران رہ گئے، انہوں نے تصاویر محفوظ کر کے سوشل میڈیا پر شیئر کیں تو وہ وائرل ہوگئیں۔ چین کے صوبے شنگھائی کے دورے پر آئے غیر ملکی سیاحوں نے برسات کے بعد انوکھے انداز سے نمودار ہونے والے قوس و قزح کے رنگ دیکھے تو وہ حیران رہ گئے۔

کیونکہ اس سے قبل انہوں نے اتنے قریب سے اور گہرے رنگ میں اسے نہیں دیکھا تھا۔ غیر ملکی سیاحوں نے رینبو نمودار ہوتے ہی تصاویر بنوائیں اور انہیں سوشل میڈیا پر شیئر کیا جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔ چینی میڈیا کے مطابق قوس و قزح 15 منٹ سے زائد وقفے تک آسمان پر نظر آئی۔ سیاح خاتون کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس سے قبل آسمان پر دھنک دیکھی مگر یہ پہلا موقع ہے کہ بارش کے پانی سے قوس و قزح کے رنگ نمودار ہورہے ہیں۔ قوس قزح کیا ہے؟ دھنک یا قوس و قزح (Rainbow) فطرت کا ایک مظہر ہے جو بارش کے بعد فضا میں موجود پانی کے قطرے ایک منشور کی طرح کام کرتے ہیں۔ برسات کے بعد جب پانی کے قطروں میں سے سورج کی شعائیں گزرتی ہیں تو یہ آسمان پر ایک دھنک کی صورت میں نظر آتی ہیں جسے قوس و قزح بھی کہتے ہیں۔  آگ لگنے کے بعد آسمان پر قوس قزاح کے رنگ، ویڈیو وائرل قوس و قزح یا رینبو سات رنگ سرخ، اورنج، زرد، سبز، نیلا، جامنی اور گہرے نیلے رنگ پر مشتمل ہوتی ہے جو دیکھنے میں انتہائی خوبصورت ہوتی ہے، چونکہ یہ عمل ہر بار نہیں ہوتا اس لیے جیسے ہی یہ منظر نظر آئےتو لوگ اس کو کیمروں میں محفوظ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ آسمان پر یہ رنگ اُس وقت نمودار ہوتے ہیں کہ جب بارش کے قطرے فضا میں موجود ہوں اور ان کے درمیان سے سورج کی روشنی گز رہی ہوں، رینبو کا گہرا رنگ اُس وقت نظر آتا ہے کہ جب برسات کے بعد آدھے بادل ہوں اور بقیہ حصہ صاف ہو۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…