جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

پانی کے گلاس پر 10 ہزار ڈالر ٹپ

datetime 25  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شمالی کیرولینا(مانیٹرنگ ڈیسک) بعض اوقات انسان کو زندگی میں اس قسم کے واقعات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس سے نا صرف اسے حیرت ہوتی ہے بلکہ وہ اس کی قسمت بھی بدل دیتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ ہوا شمالی کیرولینا میں ایک ویٹریس کے ساتھ جب اسے ریسٹوران میں آنے والے ایک شخص کی جانب سے 10 ہزار ڈالر کی ٹپ دی گئی جس نے اسے حیرت زدہ کر دیا۔ ایلیانا کسٹر امریکی ریاست

شمالی کیرولینا کے شہر گرین ولے میں ایک ریستوران میں ویٹریس ہیں۔ ایلیانا کا کہنا ہے کہ ایک شخص ریستوران میں داخل ہوا اور اس نے بیٹھنے کے لیے ایک تنہا گوشے کا انتخاب کیا اور دو گلاس پانی کا آرڈر دیا۔ ویٹریس نے مزید بتایا کہ وہ شخص پانی پینے کے بعد جاتے ہوئے میز پر پیسوں کا ڈھیر چھوڑ گیا۔ ‘پہلے میں اس ڈھیر کو جعلی سمجھی، لیکن پیسے اٹھانے کے بعد دیکھا تو وہ اصلی نوٹ تھے۔ میں کانپ رہی تھی اور خود سے بار بار کہ رہی تھی کہ یہ کیا ہے ۔’ ریستوران کے مالک کے مطابق میز پر پیسوں کے ساتھ ایک نوٹ بھی موجود تھا جس پر ‘اتنے مزیدار پانی کے لیے شکریہ’ تحریر تھا۔ ایلیانا کے مطابق دوسری میز پر بیٹھے ہوئے دو لوگ ایلیانا کی کیفیت پر ہنستے ہوئے اس کی وڈیو بھی بناتے رہے۔ اُن دونوں نے ایلیانا کو اپنے یوٹیوب چینل ‘دی بیسٹ ‘کے بارے میں بتایا اور یہ بھی بتایا کہ کیسے وہ لوگو ں میں خوشیاں بانٹتے ہیں۔ بعد میں معلوم ہوا کہ یہ سخی شخص یوٹیوب کی معروف شخصیت مسٹر بیسٹ تھے جو اپنا ایک چینل چلا رہے ہیں۔ اس چینل کے مشہور ہونے کی وجہ مسٹر بیسٹ، جن کا اصل نام ہے جمی ڈونلڈسن ہیں، کے لوگو ں میں خطیر رقوم بانٹنا ہے۔ بعد ازاں ایلیانا نے اس رقم میں سے صرف 800 ڈالر اپنے پاس رکھتے ہوئے باقی رقم ریستوران میں کام کرنے والے اپنے ساتھیوں میں تقسیم کر دی۔ دوسری جانب مالک نے ٹپ کی اس رقم کو اپنے ریستوران کی سب سے بڑی ٹپ قرار دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…