پیر‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بھارت : جہیز میں موٹر سائیکل اور سونے کی چین مانگنے والے دولہا کو لڑکی والوں نے گنجا کردیا

datetime 25  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لکھنؤ(این این آئی)بھارتی شہر لکھنؤ میں دلہن کے گھر والوں نے جہیز کامطالبہ پورا نہ کرنے پر شادی سے انکار کرنے والے دولہے کو آدھا گنجا کردیا۔بھارتی میڈیاکے مطابق دولہے نے دلہن کے گھر والوں سے جہیز میں موٹر سائیکل اور سونے کی چین دینے کا مطالبہ کیا تھا تاہم لڑکی کے گھر والوں نے اس سے انکار کردیا۔جس پر دولہے نے شادی کرنے سے ہی انکار کردیا۔

انکار سن کر دلہن کے گھر والے طیش میں آگئے اور دولہا کو پکڑ کر اسے کمرے میں بند کیا جس کے بعد اس کے سر کے آدھے بال اڑا دیے۔اس بارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دولہا کا کہنا تھا کہ لڑکی کے گھر والوں نے جہیز میں پیسے اور سونے کی چین دینے کا وعدہ کیا تھا جب ہم نے ان سے وعدہ پورا کرنے کا مطالبہ کیا تو ہمارے ساتھ برا سلوک کیا گیا۔لڑکی کی والدہ کے مطابق جہیز میں30 ہزار روپے مالیت کی سونے کی چین کا مطالبہ شادی والے دن کیا گیا جس کو پورا نہ کرنے پر لڑکے نے شادی سے انکار کردیا تھا۔صورتحال کشیدہ ہونے پر دلہن کے گھر والوں نے پولیس کو بھی بلا لیا جنہوں نے بات چیت کے ذریعے معاملہ حل کرنے کی کوشش کی تاہم کوئی فائدہ نہیں ہوسکاجس کے بعد دولہا اور اس کے گھر والوں کو پولیس اسٹیشن لے جایا گیا تاہم ان کے خلاف تحریری درخواست نہ ہونے کی وجہ سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔مذکورہ واقعہ کی روداد سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوگئی جس میں اکثریت نے دلہن کے گھر والوں کی ہمت کو سراہا ٗاس کے ساتھ کچھ لوگوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ جہیز مانگنے پر لڑکا اسی سلوک کا مستحق تھا۔

موضوعات:



کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…