کینیڈا میں بھنگ کی خریدوفروخت اور استعمال قانونی قرار

19  اکتوبر‬‮  2018

ٹورنٹو (مانیٹرنگ ڈیسک)کینیڈا میں بھنگ کی خریدوفروخت اور استعمال کو قانونی قرار دے دیا گیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کینیڈا میں بھنگ کی خریدوفروخت اور استعمال کی اجازت دے دی گئی ہے جس کے بعد کینیڈا دوسرا ملک بن گیا ہے جہاں بھنگ کا محدود استعمال قانونی دائرے میں آگیا ہے۔ یوراگوئے پہلا ملک ہے جہاں بھنگ کی خریدوفروخت کو قانونی حیثیت حاصل ہے۔

کینیڈا میں 2001 سے طبی مقاصد کے لیے بھنگ کا استعمال قانونی دائرے میں شامل ہے۔ بعض ناقدین کا کہنا ہے کہ کینیڈا کی جانب سے مذکورہ فیصلہ ملک بھر میں دیگر منشیات پر عائد پابندیوں کے تناظر میں مسائل کے آغاز کا سبب بن سکتا ہے۔ دوسری جانب کینیڈا سمیت دیگر مغربی ممالک میں شراب یا منشیات کا استعمال کرکے گاڑی چلانے سے سالانہ ہزاروں جان لیوا حادثات پیش آتے ہیں تاہم کینیڈا میں بھنگ کے استعمال کی قانونی اجازت دینے کے فیصلے سے حادثات میں اضافے کا اندیشہ ہے۔ کینیڈا کے جنوبی جزیرے نیو فاؤنڈلینڈ کے عوام بھنگ خریدنے کے لیے آدھی رات کو لمبی قطار لگائے کھڑے رہے، بھنگ خریدنے کے لیے قطار میں کھڑے ایک شخص کا کہنا تھا کہ یہ میرا خواب تھا کہ میں قانونی طور پر فروخت ہونے والی بھنگ کا پہلا خریدار بنو اس لیے میں یہاں آیا ہوں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈا میں کثیر نفوس پر مشتمل صوبہ اونٹاریو میں اگلے موسم بہار میں ریٹیل اسٹور کھل جائیں گے جہاں سے شہری آن لائن بھنگ آرڈر کرسکیں گے۔ کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بچوں کو اس کے استعمال سے محفوظ رکھنے کے لیے ضروری اقدامات کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…