ایتھوپیا: احتجاج کے لیے آنے والے فوجیوں نے وزیراعظم کے ساتھ پش اپس لگادئیے

16  اکتوبر‬‮  2018

ایڈس ایبابا (مانیٹرنگ ڈیسک) ایتھوپیا میں احتجاج کے لیے آنے والے فوجی جوانوں کو وزیراعظم نے پش اپس لگوا دئیے۔ تفصیلات کے مطابق ایتھوپیا کے وزیراعظم ایبیے احمد نے اپنے آفس کے باہر احتجاج کرنے والے فوجی جوانوں کو احتجاج چھوڑ کر وزرش کروادی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئی۔ ایتھوپیا میں وزیراعظم ہاؤس کے باہر سینکڑوں کی تعداد فوجی جوان تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کرنے کے لیے جمع ہوئے تھے۔

فوجیوں کو دیکھ کر وزیراعظم ایبیے احمد خود باہر چلے آئے اور تمام جوانوں کو 10 پش اپس لگانے کا مشورہ دیا اور خود بھی ان کے ساتھ شامل ہوگئے۔ اس دوران فوجی جوان اپنے مطالبے کو بھول کر وزیراعظم کے ساتھ ہنسی خوشی پش اپس لگانے میں مشغول ہوگئے۔ ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق فوجی جوانوں کے ساتھ پش اپس لگانے کے بعد ان کے ساتھ میٹنگ کی گئی جس میں ان کے مطالبات کو سنا گیا، تنخواہوں میں اضافے کی یقین دہانی کے بعد فوجی جوان واپس روانہ ہوگئے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…