امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ای میل میں بلی کی تصویر بھیجے جانے پر معذرت

15  اکتوبر‬‮  2018

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک)سرکاری ای میلز اور خط و کتابت میں خاص طور پر خیال رکھا جاتا ہے کہ کسی غلط لفظ، جملے یا تصویر کی ترسیل نہ ہوجائے لیکن گزشتہ ہفتے امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کو اُس وقت عجیب صورتحال کا سامنا کرنا پڑگیا، جب آفیشل ای میل آئی ڈی سے

آسٹریلیا میں بعض افراد کو ایک بلی کی تصویر پر مشتمل ای میل موصول ہوئی،جس میں ایک ‘جعلی میٹنگ’ کی دعوت دی گئی تھی۔ آسٹریلین ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ‘میٹنگ’ کے عنوان سے ایک آفیشل ای میل بھیجی گئی، جس میں ایک بلی کی تصویر موجود تھی، جو کہ کوکی مونسٹر کاسٹیوم میں ملبوس تھی جبکہ بلی کی تصویر کا عنوان ‘کیٹ پاجاما پارٹی’ تھا۔ بعدازاں اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے آسٹریلوی دارالحکومت کینبرا میں واقع امریکی سفارت خانے نے ای میل بھیجے جانے کو ‘تربیتی غلطی’ قرار دے کر انتہائی پر مزاح انداز میں معذرت کی۔ امریکی مشن برائے آسٹریلیا پبلک افیئرز کونسلر گیون سنڈوال نے مذکورہ ای میل کے 2 دن بعد ایک اور ایک میل بھیجی، جس میں انہوں نے لکھا، ‘وہ تمام افراد جو کیٹ پاجاما پارٹی میں شرکت کے لیے پُر امید تھے، انہیں یہ اطلاع دی جارہی ہے کہ ہم اس طرح کی پارٹیز کا انعقاد نہیں کرتے۔’ مزید لکھا گیا، ‘وہ ای امیل ہمارے عملے کے ایک زیرِ تربیت نئے رکن کی جانب سے کی گئی، جو نیوز لیٹر پلیٹ فارم کو استعمال کرنا سیکھ رہا تھا۔’ اس ای میل میں جس بلی کی تصویر شائع ہوئی، وہ دراصل میلبورن میں مقیم ایک خاتون جینیفر اسٹیوارٹ کی ہے، جو اپنی بلی کی مختلف طرح کے لباس میں تصاویر لے کر انہیں @my_furry_babies کے نام سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…