پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

مجسمہ سازوں کا فن: مٹی سے بنے بولتے کردار سب کی توجہ کا مرکز

datetime 14  اکتوبر‬‮  2018 |

بیلجیئم(مانیٹرنگ ڈیسک)  بیلجیئم میں مٹی سے بنےشاندار اور دلچسپ مجسموں کی نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف ممالک سے مٹی کے مجسمے بنانے کے ماہر فنکاروں نے شرکت کی۔ بیلجئیم کے خوبصورت شہر اوسٹینڈ میں دنیا کے سب سے بڑے مٹی سے بنے مجسموں کے 12 ویں سالانہ میلے کا انعقادکیا گیا۔ اس میلے میں اپنے فن کامظاہرہ کرنے کے لیے مختلف ممالک سے مٹی سے مجسمے بنانے کے ماہر فنکاروں نے بھی شرکت کی۔ کینیڈا، اسپین، اٹلی، روس، یوکرین، پولینڈ، جرمنی اور آسٹریا سمیت مختلف

ممالک سے آئےمجسمہ سازوں نے 5 ہفتوں کی کڑی محنت کے بعد 7ہزارٹن ریتیلی مٹی استعمال کرتے ہوئے 150 شاندار مجسمے تیار کرکے نمائش کے لیے پیش کیے۔ ڈزنی لینڈ پیرس سینڈ میجک کی تھیم کی مناسبت سے تمام مجسمہ سازوں نے پیرس کے ڈزنی لینڈ میں موجود کارٹون کرداروں سےلے کر کامک کیریکٹرز اور دیگر اینیمیٹڈ فلموں کے کرداروں کو اپنے مجسموں میں نمایاں کیا۔ ہالی ووڈ اداکار جانی ڈیپ سمیت کئی دیگر کرداروں اور اداکاروں کے مجسمے بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

موضوعات:



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…