چین (مانیٹرنگ ڈیسک)سوشل میڈیا پر یوں تو آئے دن کوئی نہ کوئی چیلنج مقبول ہوتا رہتا ہے تاہم حال ہی میں چین میں مقبول ہونے والے ایک چیلنج نے سب کو حیران و پریشان کردیا ہے۔ چین میں فروغ پانے والے اس چیلنج کا نام ’کالر بون فش چیلنج‘ ہے جس میں ہنسلی کی ہڈی کے گڑھے میں مچھلیاں رکھنے کا چیلنج کیا جارہا ہے۔ اس چیلنج کے لیے ہنسلی کی ہڈی کے گڑھے میں پانی ڈال کر اس میں مچھلیوں کو رکھا جاتا ہے۔ اس چیلنج کا مقصد یہ بتانا ہے کہ کوئی خاتون کتنی دبلی پتلی ہے اور اس کی ہنسلی کی ہڈی
میں کتنا گہرا گڑھا بنتا ہے، یہ دراصل چین میں پرکشش ہونے کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ یہ چیلنج تین سال قبل چین کے ایک واٹر پارک نے شروع کیا تھا، جو اس چیلنج کو پورا کرنے والی خواتین کو فری ٹکٹ دیتا تھا۔ اب یہ چیلنج پھر سے سامنے آرہا ہے۔ لہٰذا ابھی تک یہ چند ایشیائی ممالک میں بھی محدود پیمانے پر مقبول ہوا، جبکہ باقی دنیا میں اس پر سخت تنقید کی جارہی ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس احمقانہ چیلنج کو پورا کرنے کے لیے درجنوں ننھی منی مچھلیوں کی جانیں جا چکی ہیں جن کی پرواہ کسی کو نہیں۔