بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

پڑھائی کے دوران چیزوں کو یاد رکھنے کیلئے دلچسپ فونٹ ’سانس فورگیٹیکا‘ متعارف

datetime 12  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آسٹریلیا(مانیٹرنگ ڈیسک)تعلیم حاصل کرنے کے لیے توجہ سے پڑھنا ضروری ہوتا ہے، ساتھ ہی یہ بھی اہم ہے کہ جو پڑھا ہو اسے یاد بھی رکھا جائے۔ اس مقصد کے لیے ایک دلچسپ فونٹ ’سانس فورگیٹیکا‘ متعارف کردیا گیا ہے، جس کی مدد سے الفاظ کو یادداشت میں محفوظ رکھنا سہل ہوسکے گا۔ نیا فونٹ ’سانس فورگیٹیکا‘، آسٹریلیا کی میلبورن یونیورسٹی کے ماہرین اور ٹائپوگرافی سمیت

رویوں سے متعلق علم رکھنے والے ڈیزائنرز کی جانب سے پیش کیا گیا ہے، جس کی مدد سے پڑھنے والوں کو اس لحاظ سے آسانی ہوگی کہ جو کچھ وہ پڑھ رہے ہوں، اسے آسانی سے ذہن نشین بھی کرسکیں۔ اس فونٹ کا ڈیزائن ایلبیئون فونٹ سے بنایا گیا ہے، جس میں کچھ اختراع کی گئی ہے۔ اس کا اہم مقصد پڑھنے والے کی دماغی دلچسپی بڑھانا اور اُس کو مدد فراہم کرنا ہے تاکہ وہ زیادہ جلدی معلومات حاصل کرسکے۔ ماہرین کے مطابق سانس فورگیٹیکا کو اس طرح سے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ یہ طلباء کو امتحانات کی تیاری کرنے میں مدد دے گا۔ فونٹ کی ڈیزائننگ میں شریک ایک محقق پیرامین کے مطابق ’ہمارا ماننا ہے کہ پہلی بار مخصوص ڈیزائن تھیوری اور ذہنی تھیوری کو ملا کر دلچسپ فونٹ ڈیزائن کیا گیا ہے، جو سب کی توجہ کا مرکز بنے گا’۔ ڈیزائنرز کا کہنا ہے کہ جب کوئی پڑھ رہا ہوتا ہے تو ضروری نہیں کہ وہ اسے ذہن نشین بھی کر رہا ہو، اکثر ایسا دیکھا گیا ہے کہ بظاہر تو کوئی شخص کتاب کھولے بیٹھا ہوتا ہے لیکن اس کے دماغ میں کسی بھی قسم کی معلومات جذب نہیں ہوتیں۔ تاہم اس فونٹ کو اس طرح سے ڈیزائن کیا گیا ہے، جو ادراک کی صلاحیتوں پر مبنی ہے اور جس سے کوئی بھی پڑھی ہوئی چیز ذہن میں بیٹھ سکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…