شوہر کا موبائل چیک کرنے والی بیوی کو تین ماہ قید کی سزا

11  اکتوبر‬‮  2018

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی عدالت نے شوہر کا موبائل بلا اجازت چیک کرنے پر بیوی کو تین ماہ قید کی سزا سنادی۔ عرب میڈیا کے مطابق دبئی کے شہری راس الخیمہ نے عدالت میں درخواست دائر کی تھی کہ جب وہ نیند میں ہوتا ہے تو اُس کی بیوی خاموشی سے موبائل اٹھا کر اس میں گھس جاتی ہے۔ درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ اُس نے اپنی بیوی کو سختی سے منع کیا۔

مگر اس کے باوجود اہلیہ نے موبائل فون کی تصاویر اور پیغامات نہ صرف دیکھے بلکہ بعض ذاتی معلومات بچوں کو بھی ارسال کیں۔ خاتون کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیاکہ میری مؤکلہ کے شوہر نے خود ہی اسمارٹ فون کا پاس ورڈ دیتے ہوئے اسے استعمال کرنے کی اجازت دی۔ ملزمہ کے وکیل نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ راس الخیمہ کو میری مؤکلہ نے دوسری خاتون کے ساتھ بات کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں بھی پکڑا ہے جس کے بعد دونوں فریقین نے اپنے موبائل پاس ورڈ ایک دوسرے کو دیے تھے تاکہ شکوک و شبہات ختم ہوجائیں۔ راس الخیمہ نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ ملکی قوانین کے تحت میری اہلیہ ذاتی معلومات تک نہ صرف رسائی حاصل کرتی ہے بلکہ مداخلت بھی کرتی ہے لہذا معزز جج اس پر فیصلہ سنائیں۔ عدالت نے سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ سناتے ہوئے ملزمہ کو تین ماہ تک قید کرنے کا حکم دیا۔ جج کاکہنا تھا کہ قانون کے تحت میاں بیوی یا کسی بھی دو فریقین کو ایک دوسرے پر شک بھی ہے تو وہ بغیر اجازت ایک دوسرے کا موبائل چیک نہیں کرسکتے، قانون کی خلاف ورزی پر ملزمہ کو سزا دی گئی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…