سوشل میڈیا سے سیکھ کر کینوس پر رنگ بکھیرنے والی پشاور کی باکمال آرٹسٹ

10  اکتوبر‬‮  2018

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) آج کل کے طلبا کو یوں تو ڈاکٹر اور انجینئر بننے سے زیادہ فنون لطیفہ کے مضامین میں دلچسپی ہے جس کے لیے وہ فن تعلیم کے بڑے اداروں میں داخلہ بھی لیتے ہیں لیکن بغیر تعلیم حاصل کیے فن مصوری کا ماہر بن جانا ایک انوکھی بات ہے۔

جی ہاں پشاور سے تعلق رکھنے والی طالبہ سونیا شمروز بغیر سیکھے اس شاندار مہارت سے مصوری کرتی ہیں کہ ان کے بنائے گئے فن پارے دیکھ کر لوگ سمجھتے ہیں کہ شاید انہوں نے اس کی باقاعدہ تعلیم حاصل کر رکھی ہے۔ سونیا شمروز ایم فل کیمسٹری کی طالبہ ہیں، لیکن خداداد صلاحیتوں سے مالا مال ہیں جن میں زبردست پینٹنگ بنانا بھی شامل ہے۔ سونیا نے مصوری کا فن کسی سے سیکھا نہیں بلکہ سوشل میڈیا سے دیکھ دیکھ کر کینوس پر خوبصورت رنگ بکھیرنے شروع کیے اور اب وہ اس کام میں ماہر ہوگئی ہیں۔ سونیا کے مطابق انہیں پینٹنگ کا شوق بچپن سے تھا لیکن مصوری کا باقاعدہ آغاز انہوں نے 2 برس قبل کیا۔ اور اب وہ کیمسٹری کے مضمون اور مصوری کو ساتھ لے کر زندگی میں آگے بڑھ رہی ہیں۔ ان کی رنگوں سے بھری ہوئی تصاویر گھر، سماج، معاشرت اور زندگی و موت کی کشمکش جیسی کہانیوں کی عکاسی کرتی ہیں۔ سونیا نے ایک آن لائن آرٹ گیلری بھی کھول رکھی ہے جس کے ذریعے وہ ایک سو سے زائد پینٹنگز فروخت کر چکی ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…