جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

نیوزی لینڈ میں ‘تازہ ہوا’ کی فروخت بھی شروع

datetime 6  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آکلینڈ (مانیٹرنگ ڈیسک) اس وقت دنیا کا کوئی ملک ایسا نہیں ہے جو ماحولیاتی آلودگی کا شکار نہ ہو، ایسے میں اس سے بچاؤ کے لیے نیوزی لینڈ میں تازہ ہوا ہی فروخت کے لیے پیش کردی گئی۔ نیوزی لینڈ کے دارالحکومت آکلینڈ کے ایئرپورٹ کی ڈیوٹی فری شاپ پر تازہ ہوا کین میں بند کرکے فروخت کی جارہی ہے، جس کی قیمت 29 ڈالر یعنی 2 ہزار پاکستانی روپے سے زائد رکھی گئی ہے۔ نیوزی لینڈ ہیرالڈ کی رپورٹ کے مطابق اس کین میں موجود تازہ ہوا نیوزی لینڈ کی اونچی اور سرسبز پہاڑیوں

سے محفوظ کی گئی ہے، جس کا اہم مقصد صحت کو ماحولیاتی آلودگی سے محفوظ رکھنا ہے۔ یہ کین کیویانا کمپنی ’پیور فریش نیوزی لینڈ ایئر‘ کے نام سے فروخت کر رہی ہے، جس کا بچت پیک بھی دستیاب ہے، جس میں چار کین شامل ہیں جن کی قیمت 99 ڈالر یعنی 11 ہزار پاکستانی روپے سے زائد ہے۔ تازہ ہوا کے کین کے ساتھ ایک ماؤتھ کیپ بھی فراہم کیا گیا ہے جس سے یہ ہوا جسم کے اندر اتاری جاسکے گی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ کین کہیں بھی سفر کے دوران لے جایا جاسکتا ہے جیسے جہاز وغیرہ۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…