ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سوئیڈن کی جھیل سے 8 سالہ بچی کو ہزاروں برس قدیم تلوار مل گئی

datetime 5  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوئیڈن (مانیٹرنگ ڈیسک) سوئیڈن کی خوبصورت ویڈوسٹرن جھیل سے لڑکی کو ہزاروں سال پرانی تلوار مل گئی جسے میوزیم کی زینت بنادیا گیا۔ ساگا وینیسک نامی 8 سالہ لڑکی اپنے والدین کے ساتھ سوئیڈن میں چھٹیاں گزارنے کے لیے موجود تھی جہاں ویڈوسٹرن جھیل کی سیر کے موقع پر اس نے تیراکی کی جس دوران اس کے ہاتھوں قدیم تلوار لگ گئی جو اس نے اپنے والدین کے حوالے کی۔ ساگا نے اس حوالے سے مقامی ریڈیو کو بتایا کہ ’جب وہ تیر رہی تھی اس وقت پانی کا بہاؤ کافی نیچے تھا، اسے پانی میں کچھ محسوس ہوا۔

جسے کھینچنے پر ہینڈل کی طرح کی چیز محسوس ہوئی‘۔ ساگا نے بتایا کہ ’اس نے اس بارے میں اپنے والد کو آگاہ کیا تو انہیں ابتدا میں یہ کوئی ڈنڈی کا پیڑ کی جڑ لگی تاہم بعد ازاں اس کو مقامی میوزیم کے حوالے کردیا ‘۔ میوزیم کے ماہرین کے مطابق تلوار  15 ہزار برس قدیم ہے یعنی ممکن طور پر اس کا شمار چوتھی یا پانچویں صدی میں ہوتا ہے۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ اس جھیل سے اتنی قدیم تلوار کا ملنا اس بات کی نشاندہی ہے کہ یہ ایک تاریخی جھیل ہے ممکنہ طور پر ادھر سے مزید آثار قدیمہ مل سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…