بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

اسمارٹ فون سے محبت کرنیوالی خاتون کی قبر کا کتبہ بھی آئی فون سے مشابہ

datetime 4  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روس (مانیٹرنگ ڈیسک) اسمارٹ فون لوگوں کی زندگیوں پر کس حد تک اثر انداز ہو رہا ہے ، اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اب قبروں کے کتبے بھی اسمارٹ فون کی شکل کے بننے لگے ہیں۔ 25 سال کی عمر میں وفات پاجانے والی ایک روسی خاتون کی قبر پر حال ہی میں ایپل آئی فون کی شکل کا کتبہ نصب کیا گیا ہے، جس کی اسکرین پر ان کی تصویر بھی موجود ہے۔ رپورٹ کے مطابق ریٹا شامیوا کی وفات 2016 میں ہوئی تھی، جنہیں اپنے آئی فون سے بے انتہا محبت تھی۔ حال ہی میں ان کے والد نے اپنی بیٹی کی قبر پر ایک 5 فٹ کا کتبہ لگوایا ہے، جو بالکل آئی فون

کی طرح کا ہے، اس پر ایپل کا لوگو بھی موجود ہے اور اسکرین پر آنجہانی شامیوا کی تصویر بھی ہے۔ ہو بہو آئی فون کی شکل کے اس غیر معمولی کتبے پر کیو آر کوڈ بھی ہے۔ یہ کوڈ اسکین کرنے پر ایک ویب سائٹ کھل جاتی ہے، جس پر ایک چھوٹی سی نظم لکھی ہے، جو ممکنہ طور پر خاتون کی یاد میں ہے۔ روسی میڈیا کے مطابق مرنے والی خاتون ایپل اسمارٹ فون کی فروخت کا کام کرتی تھی۔ رپورٹس کے مطابق پاویل کلیوک نامی ایک سائبیرین آرٹسٹ اور ان کی کمپنی نے یہ منفرد کتبہ تیار کیا ہے۔ گرینائٹ کے اس کتبے کی تیاری پر ایک لاکھ 88 ہزار روپے کی لاگت آئی ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…