ایریزونا (مانیٹرنگ ڈیسک)غاروں کا مکین سانپ ڈھکن میں جا پھنسا اکثر انسان سانپ سے بچتے ہیں اور اسے دیکھ کر کسی مشکل میں آنے سے محفوظ رہنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن امریکا میں سانپ کو اپنی زندگی محفوظ بنانے کے لیے انسانوں کی مدد کی ضرورت پڑگئی۔ امریکی ریاست ایریزونا میں ایک سانپ رینگتے رینگتے ایسے ڈھکن کے سراخ میں جا پھنسا جس میں سے اس کا نکلنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہوگیا۔ ایسے میں کچھ افراد نے سانپ کو اس مشکل سے دو چار دیکھا اور اسے چھٹکارا دلوانے کے لیے کوشاں ہوگئے۔ اس کے لیے باقاعدہ ایک
ریسکیو ٹیم کا انتظام کیا گیا جس کے بعد سانپ کو بہت دیر تک آزاد کرنے کی کوشش کی گئی لیکن ناکامی ہوئی۔ بعد ازاں اس سانپ کو ایک این جی او Phoenix Herpetological Society کے حوالے کیا گیا جس کے اہلکاروں نے 20 منٹ تک اس کو آزاد کروانے کی کوشش کی، اس دوران سانپ کو محفوظ رکھنے کے لیے اسے احتیاط سے نکلا گیا پھراسے ببل باتھ بھی دی گئی تاکہ جراثیم سے تحفظ فراہم ہو۔ این جی او کے فیس بک پیج پر اس کی تصاویر بھی پوسٹ کی گئیں اور اس کے علاج کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا تاہم سانپ کی حالت درست ہونے کے بعد اسے چھوڑ کردیا گیا۔