پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

آسٹریلیا میں اسٹرابیریز سے سوئیاں نکلنے کے واقعات 6 ریاستوں تک پھیل گئے

datetime 18  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آسٹریلیا(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا میں اسٹرابیریز سے سوئیاں نکلنے کے واقعات 6 ریاستوں تک پھیلنے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ گزشتہ دنوں آسٹریلیا میں اسٹرابیریز سے سوئیاں نکلنے کا معاملہ سامنے آیا تھا اور سوئی والی اسٹابیری کھانے والے ایک شخص کو اسپتال بھی منتقل کیا جا چکا ہے۔ آسٹریلوی وزیر صحت نے واقعے کو خطرناک جرم قرار دیتے ہوئے اسے عوام پر حملہ قرار دیا ہے۔

حکومت کی جانب سے عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ اسٹرابیریز کھانے سے پہلے اسے کاٹ کر چیک ضرور کر لیں جبکہ اسٹرابیریز فروخت کرنیوالی 6 آسٹریلوی کمپنیوں کے پھلوں میں سوئیاں نکلنے کے واقعات کے بعد نیوزی لینڈ نے فوری طور پر آسٹریلوی اسٹابیریز کی فروخت روک دی۔ آسٹریلیا کے وزیر صحت نے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی فوڈ اتھارٹیز کے حکام کو واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ خیال رہے کہ آسٹریلیا میں اسٹرابیری سے سوئی نکلنے کا واقعہ سب سے پہلے کوئنز لینڈ میں سامنے آیا تھا جس کے بعد اس قسم کے کیسز نیو ساؤتھ ویلز، وکٹوریہ، دی آسٹریلین کیپیٹل ٹیریٹری، ساؤتھ آسٹریلیا اور تسمانیہ کے علاقوں میں بھی رپورٹ ہوئے۔ کوئنز لینڈ کی حکومت نے اس معاملے سے متعلق معلومات فراہم کرنے پر ایک لاکھ آسٹریلوی ڈالر انعام کا اعلان بھی کر رکھا ہے۔ کوئنز لینڈ کی حکومتی سربراہ کا کہنا ہے کہ کیسے کوئی بھی شخص کسی کی جان کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔ خیال رہے کہ رواں برس مارچ میں آسٹریلیا میں آلودہ تربوز کھانے سے 3 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

موضوعات:



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…